پرائیویٹ سکولوں کے لئے پنجاب ایگزیمینشن کمیشن کا امتحان لازم قرار دیدیا گیا

جمعرات 12 نومبر 2015 17:03

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 نومبر۔2015ء) پرائیویٹ سکولوں کے لئے پنجاب ایگزیمینشن کمیشن کا امتحان لازم قرار دیدیا گیا ، طلبہ 5ویں اور 8ویں جماعت کا امتحان پیک کے تحت دینے کے پابند ہوں گے ، پرائیویٹ سکول 16 نومبر تک رجسٹریشن کراسکتے ہیں، امتحان نہ دینے والے طلباء کو سرکاری سکولوں میں داخلہ نہیں ملے گا ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ای ڈی او ایجوکیشن پرویز اختر خان کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ سکولوں کے لئے پیک کا امتحان لازمی قرار دیدیا ہے اور روواں سال کے دوران 5ویں اور 8ویں کا امتحان پیک کے تحت دینے کا پابند بنایا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ امتحان نہ دینے والے طلبہ کو سرکاری سکولوں میں داخلہ نہیں ملے گا جبکہ سرٹیفکیٹ بھی جاری نہیں کیا جائیگا ۔ پرائیویٹ سکول 16نومبر تک رجسٹریشن کرا سکتے ہیں اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔