ایم کیوایم نے غریب ومظلوم پڑھے لکھے افراد کو اسمبلیوں میں بھیج کر غریبوں کی جماعت ہونے کا عملی ثبوت پیش کیا ، زرین مجید

ایم کیو ایم عوامی امنگوں کے مطابق خوشحال معاشرے کی تشکیل کے لئے مصروف عمل ہے، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن

جمعرات 12 نومبر 2015 17:13

میر پور خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 نومبر۔2015ء) ایم کیوایم میر پور خاص زون کے زیراہتمام بلدیاتی مہم زور و شور سے جاری ہے اور اس سلسلے میں کارکنان و عوام میں زبردست جوش وخروش پایاجارہا ہے ۔ بلدیاتی انتخابی مہم کے سلسلے میں میرپورخاص سیکٹر C کے وارڈ 26/27/28 میں خواتین کی پُرہجوم کارنر میٹنگیں منعقد ہوئی جس سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی رکن محترمہ زرین مجید ، ایم کیوایم شعبہ خواتین کی مرکزی انچارج و حق پرست رکن قومی اسمبلی کشو ر زہرا ، سندھ تنظیمی کمیٹی کی رکن محترمہ عشرت اور شعبہ خواتین میر پور خاص کی انچارج محترمہ فوزیہ ناصر نے خطاب کیا ۔

کارنر میٹنگوں میں میں حق پرست عوام و کارکنان نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی اور 19نومبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حق پرست امیدواران کی کامیابی کیلئے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ۔

(جاری ہے)

کارنرم میٹنگوں کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کی رکن محترمہ زرین مجید نے کہاکہ ہ دن دور نہیں جب اس ملک پر غریبوں کی حکمرانی ہوگی ،جاگیردار ،وڈیرے سرمایا داروں نے ملک کے اقتدارپر قبضہ کرکے ملک کی 98 فی صد غریب مظلوم عوام کو انکے بنیادی حقوق سے محروم کر رکھا ہے اور قائد تحریک الطاف حُسین پاکستان کے واحد لیڈر ہیں جن کا تعلق مڈل کلاس سے ہے اور قائد تحریک نے شروع دن سے ہی غریب مظلوم حق پرست عوام کے منیادی حقوق کے حصول کیلئے نہ صرف آواز بلند کی بلکہ عملی جدوجہد کررہے ہیں یہی وجہ ہیں کہ آج متحدہ قومی موومنٹ میں خواتین بڑی تعداد میں شامل ہوکر اپنے بھائیوں کے ساتھ ساتھ حقوق کے حصول کی جدوجہد میں اپنا اہم کردار اداکررہی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ قو می موومنٹ نے غریب مظلوم پڑھے لکھے افراد کو اسمبلیوں میں بھیج کر غریبوں کی جماعت ہونے کا عملی ثبوت پیش کیا ۔انہوں نے مزید کہا جس تحریک میں خواتین شامل ہو جائیں اُس تحریک کو دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کرسکتی ،رکن قومی اسمبلی اور شعبہ خواتین کی مرکزی انچارج کشورزہرا نے اپنے خطاب میں کہا کہ میرپورخاص قائد تحریک کے وفاداروں کا شہر ہے اور بلدیاتی انتخابات میں جیت حق پرستوں کی ہوگی اور ایم کیو ایم کے خلاف سازشیں کرنیوالے منافق اپنی تمام ترسازشوں میں ناکام ونامراد ہونگے اورمخالفین و منافقیق عبرت کا نشان بن جائیں گے ،خواتین کی پُرہجوم کارنر میٹنگ سے رکن STC عشرت باجی اور شعبہ خواتین کی میرپورخاص کی انچارج فوزیہ ناصر نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میرپورخاص کی حق پرست خواتین اہم کردار ادا کریں گی ۔

دریں اثناء بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ایم کیو ایم کے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی خواجہ اظہارالحسن ، حق پرست ایم پی اے وقار شاہ اور میرپورخاص زون کے زونل انچارج مجیب الحق واراکین زونل کمیٹی سلیم رضا قائم خانی،خالد تبسم ،اسلم قریشی نے مختلف یوسیز کے وارڈز36، 5، 6، 7اور45 میں منعقدہ کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ استحصالی عناصر عوام کو بنیادی حقوق سے محروم رکھنا چاہتے ہیں۔

ایم کیو ایم نے عوام کے دلوں میں جو مقام پیدا کیا اسے کوئی ختم نہیں کرسکتا۔19نومبر کو میرپورخاص کے حق پرست عوام استحصالی عناصر کو مسترد کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم عوامی امنگوں کے مطابق خوشحال معاشرے کی تشکیل کے لئے مصروف عمل ہے ۔تاریخ گواہ ہے کہ ایم کیو ایم نے عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑابلکہ تمام تر نامساعد حالات کے باوجود ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے اپنا بھرپور کردار اداکیا ۔

ماضی میں حق پرست عوامی نمائندوں نے بے شمار تعمیراتی و ترقیاتی منصوبے مکمل کرائے جن سے عوام بلاتفریق مستفید ہورہے ہیں۔ایم کیوا یم نے عوامی خدمت کے زبانی دعوے نہیں کئے بلکہ عملاً بلاتفریق عوام کی خدمت کرکے ثابت کردیا کہ ایم کیو ایم ہی ملک کے غریب و مظلوم عوام کی واحد نمائندہ جماعت ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ میرپورخاص کے باشعور عوام 19نومبر کو حق پرست بلدیاتی امیدواران کو کامیاب بنا کر شہر کی ترقی و خوشحالی کے نئے سفر کا آغاز کریں گے ۔

علاقہ ازیں انتخابی مہم کے سلسلے میں حق پرست رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر ظفر احمد کمالی نے گزشتہ روز میر پور خاص کی معروف شخصیات جی سلطان چندیجہ،حاجی ،میراج چندیجہ ،حا جی نثاراور حاجی شہزاد سے ملاقات کی اور انہیں ماضی میں حق پرست امیدواران کی جانب سے کرائے گئے بلدیاتی کاموں کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ ملاقات میں جی سلطان چندیجہ ، حاجی میراج چندیجہ ، حاجی نثار اور حاجی شہزاد نے بلدیاتی الیکشن 2015ء میں نامزد حق پرست امیدواران کا خیر مقدم کیا اور بلدیاتی الیکشن میں بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔