میری پہلی ترجیح ٹی وی ڈراموں میں کام کرنا ہے ،سلینا سپرا

فلموں میں کام کی آفرز کے انبار لگ چکے ہیں،سوچ رہی ہوں کچھ ایسا کام کروں جسے فلم بین مدتوں یاد رکھیں،میڈیا سے گفتگو

جمعرات 12 نومبر 2015 17:40

میری پہلی ترجیح ٹی وی ڈراموں میں کام کرنا ہے ،سلینا سپرا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 نومبر۔2015ء) معروف اداکارہ سلینا سپرا نے کہا ہے کہ میری پہلی ترجیح ٹی وی ڈراموں میں کام کرنا ہے ،پاکستانی فلم انڈسٹری تیزی سے بحال ہورہی ہے ،فلموں میں کام کی پیشکش کے ابنار لگے ہیں ، اب سوچ رہی ہوں فلم میں کام کروں ، کچھ ایسا کام کرنا چاہتی ہوں کہ فلم بین برسوں یاد رکھیں۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری پہلی ترجیح ٹی وی ڈرامہ ہی ہے اوریہی رہے گا لیکن اس وقت پاکستان میں فلمسازی کا شعبہ بڑی تیزی کے ساتھ بحال ہورہا ہے۔

گزشتہ چند برسوں کے دوران پاکستانی فلموں کے معیار میں خاصی تبدیلی دکھائی دے رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مجھے بھی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش توہورہی ہیں لیکن میں کسی ایسے کردارکے ساتھ فلم انڈسٹری میں قدم رکھنا چاہتی ہوں جس کو لوگ یادرکھیں۔

(جاری ہے)

کراچی سے تعلق رکھنے والے معروف پروڈکشن ہاوٴس نے مجھے حال ہی میں ایک فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی ہے، مگرمیں نے فی الحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا، لیکن یہ بات طے ہے کہ میں فلموں میں کام ضرور کرونگی۔

انھوں نے کہا کہ فلم کی انٹرنیشنل مارکیٹ میں ہیرو، ہیروئن کے علاوہ بھی ایسے کردارہوتے ہیں جواپنی جاندار اداکاری سے لوگوں کے دلوں پرراج کرتے ہیں۔ اس لیے میں بھی کچھ ایسا کرنا چاہتی ہوں کہ میری اپنی ایک الگ پہچان فلم میں بن پائے اور کچھ ایسا کام کرنا چاہتی ہوں فلم بین مدتوں یاد رکھیں۔

متعلقہ عنوان :