چیئرمین سینیٹ نے پی آئی اے کی کارکردگی اور مبینہ نجکاری بارے ا مور کے جائزہ کیلئے 18رکنی خصوصی کمیٹی قائم کر دی

کمیٹی اپنے پہلے اجلاس میں چیئرمین کے انتخاب کے بعد باضابطہ طور پر کام کا آغاز کریگی، ٹرمز آف ریفرنس کا اعلان

جمعرات 12 نومبر 2015 17:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے پی آئی اے کی کارکردگی اور مبینہ نج کاری بارے ایشوز کا جائزہ لینے کیلئے ایوان میں تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں پر مشتمل 18رکنی خصوصی کمیٹی قائم کر دی، کمیٹی اپنے پہلے اجلاس میں چیئرمین کے انتخاب کے بعد باضابطہ طور پر کام کا آغاز کرے گی۔

کمیٹی کے ٹرمز آف ریفرنس بھی اعلان کر دیئے گئے۔ جمعرات کو چیئرمین سینیٹ نے ایوان میں کمیٹی کے ناموں اور ٹرمز آف ریفرنس کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

کمیٹی میں (ن) لیگ کے سینیٹر مشاہد اﷲ خان، چوہدری تنویر، جنرل(ر)عبدالقیوم، فنکشنل لیگ کے سید مظفر حسین شاہ، بی این پی مینگل کے ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی، جے یو آئی کے سینیٹر طلحہ محمود، پختونخوا میپ کے عثمان کاکڑ، پی پی پی کے سعید غنی، شیری رحمان، فرحت اﷲ بابر، فاٹا رکن تاج محمد آفریدی، ایم کیو ایم کے طاہر حسین مشہدی،جماعت اسلامی کے سراج الحق، پی ٹی آئی کے نعمان وزیر، (ق) لیگ کے کامل علی آغا، اے این پی کے الیاس بلور، اسرار اﷲ زہریاور اشوک کمار کو ممبر نامزد کیاگیا ہے۔

ٹرمزآف ریفرنس کے تحت کمیٹی پی آئی اے کی کارکردگی اور اس کی نج کاری بارے ایشوز کاجائزہ لے سکے گی۔

متعلقہ عنوان :