روسی ٹی وی چینلز نے جوہری تارپیڈو کی دستاویز غلطی سے جاری کردیں

تارپیڈوز کے استعمال کی صورت میں متاثرہ علاقے میں اس نوعیت کی تابکاری پھیلے گی کہ ایک طویل عرصے تک وہ جگہ ہر طرح کی عسکری، زرعی اور اقتصادی سرگرمیوں کے لیے مکمل طور پر ناقابل استعمال ہو جائے گی،دستاویز میں انکشاف

جمعرات 12 نومبر 2015 17:55

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء )دو روسی ٹی وی چینلز نے نادانستہ طور پر آبدوز میں نصب کیے جانے والے جوہری تارپیڈوز کے ایک نئے نظام کی دستاویز جاری کر دی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ماسکو حکومت کے ترجمان دیمتری پیشکوف نے اس غلطی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کی چوک دوبارہ نہیں ہونی چاہیے۔ این ٹی ڈبلیو اور چینل ون دونوں حکومت کے زیر انتظام چلنے والے چینلز ہیں۔ اس دستاویز کے مطابق ان تارپیڈوز کے استعمال کی صورت میں متاثرہ علاقے میں اس نوعیت کی تابکاری پھیلے گی، کہ ایک طویل عرصے تک وہ جگہ ہر طرح کی عسکری، زرعی اور اقتصادی سرگرمیوں کے لیے مکمل طور پر ناقابل استعمال ہو جائے گی۔