بااثرافراد نے زنا کا الزام لگا کر بیٹے کو غائب کردیا‘وزیراعلیٰ بازیاب کرائیں:معمر خاتون کا پریس کلب کمالیہ کے باہر احتجاج

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 12 نومبر 2015 17:57

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔12 نومبر۔2015ء) جائیداد ہتھیانے کی خاطربوڑھی ماں کے 14سالہ بیٹے پر شادی شدہ خاتون کے ساتھ زنا کا الزام عائد کرکے غائب کردیا. بوڑھی ماں اپنے بیٹے کو ڈھونڈنے میں در بدر ٹھوکریں کھانے پر مجبور‘بیٹا ایک سال سے غائب ہے بازیاب کرایا جائے۔ بشیراں بی بی نے وزیراعلیٰ شہبازشریف سے مدد کی اپیل کردی۔

تفصیلات کے مطابق اضافی آبادی ٹکڑا 56گ ب تحصیل کمالیہ کی رہائشی خاتون مسماۃ بشیراں بی بی نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ تقریباً 14ماہ قبل اضافی آبادی ٹکڑا 56گ ب کے رہائشی ولی محمدنے جائیداد ہتھیانے کی خاطر متعد د جھوٹی درخواستیں دیں جس پر کوئی کاروائی نہ ہوئی تو اس نے پولیس تھانہ صدر کمالیہ کے سب انسپکٹر محمد قریش کے ساتھ ساز باز ہوکر میرے 14سالہ معصوم بیٹے عدیل پر اپنی شادی شدہ بیٹی کے ساتھ زبر دستی زناء کا پرچہ درج کروادیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے ساتھ مل کر عدیل کو گرفتار کرواکر غائب کروادیا جس کا ایک سال کا عرصہ گذرنے کے باوجود تاحال مجھے اس کا پتہ نہ چل سکا کہ وہ زندہ ہے یا پولیس سب انسپکٹر محمد قریش نے ولی محمد کے ساتھ مل کر اس کو قتل نہ کردیا ہو،بشیراں بی بی نے بتایا کہ مذکورہ ایف آئی آرکے مطابق شادی شدہ خاتون کی میڈیکل رپورٹ بھی آچکی ہے جس میں موصوف خاتون سے کچھ بھی ایسا ثابت نہیں ہوا اور میڈیکل کی رپورٹ نیگٹیو نکلی سب انسپکٹر محمد قریش نے پولیس گردی کرتے ہوئے وردی کی آڑ میں غریب خاندان پر ظلم کی انتہا کرتے ہوئے ان کے مال مویشی بھی گھر سے چھوڑ کر ساتھ لے گیا جوکہ آج تک مال مویشی واپس نہ کیا۔خاتون نے وزیراعلیٰ شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ اسکے بیٹے کو بازیاب کرایا جائے۔

متعلقہ عنوان :