آمریت کے پجاری نہیں چاہتے ہم متحد رہیں مگر ہم سب کو متحد کریں گے ،بلاول بھٹو زرداری
سندھ میں سب پیپلزپارٹی کیخلاف اکٹھے ہوجاتے ہیں ،وادی مہران میں ووٹ کسی پیر ، میر کا نہیں بینظیر کا ہے،مٹھی دیوالی کی تقریب سے خطاب
جمعرات 12 نومبر 2015 17:59
مٹھی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔12 نومبر۔2015ء ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آمریت کے پجاری نہیں چاہتے کہ ہم متحد رہیں لیکن ہم سب کو متحد کریں گے ۔ وزیراعظم تھر میں صرف وعدے کرکے چلے گئے پھر مڑکر بھی نہ دیکھا ، جسے اپنا نمائندہ بناکر چھوڑ گئے وہ تو تھر کا راون ہے۔ ہندو کمیونٹی کی خوشی میں شریک ہونے آیاہوں ۔
تھر والوں کے لیے مزید بہتری لائیں گے ۔ وہ جمعرات کو مٹھی میں ہندو برادری کے تہوار دیوالی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔اس سے قبل انہوں نے ہندووں کے ساتھ دیوالی منائی ،دیوالی کا کیک بھی کاٹا، ماتھے پر تلک بھی لگوایا، بچوں پر دست شفقت بھی رکھا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آمریت کے پجاری نہیں چاہتے کہ ہم متحد رہیں،انتہا پسندی کو جان بوجھ کر ہوا دی جارہی ہے،پیپلزپارٹی دیوالی کو اپناتہوارمانتی ہے اور سب کو ساتھ لے کر چلے گی،جو نفرت پھیلاتے ہیں وہ ہم میں سے نہیں ہیں،پیپلزپارٹی چاروں صوبوں کی زنجیرہے،میں یہاں دیوالی کی خوشیوں میں شریک ہونے آیاہوں،19 نومبرکو تیر پر ٹھپہ لگا کر عوام کو آزادی ملے گی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
سرکاری لیبارٹریز نے ڈینگی مریضوں کی تشخیص بند کر دی
-
اسلام آباد کے شہریوں کے لئے شروع کئے جانے والے ہائوسنگ کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا ، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،ریاض پیرزادہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.