Live Updates

ریحام کالا جادوکرنے والے بابا کا نام بتائیں، عمران خان پر دم کرائیں گے‘ رانا ثنااﷲ

جمعرات 12 نومبر 2015 18:01

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔12 نومبر۔2015ء) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثنااﷲ نے کہا ہے کہ ریحام کالا جادوکرنے والے بابا کا نام بتائیں، عمران خان پر دم کرائیں گے۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے پنجاب اسمبلی کیفے ٹیریا میں پریس کانفرنس کے دوران صحافی کی طرف سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ریحام کی علیحدگی کالا جادو سے ہوئی تو بابا کا نام بتائیں مجھے معلوم نہیں کہ کالا جادو کی کوئی حقیقت ہے یا نہیں اگر ایسی چیز ہوتی ہے تو ہم بھی بابا سے کہتے کہ عمران پر دم کردیں تاکہ ان کا رویہ ٹھیک ہوجائے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :