وفاق اورپنجاب حکومت کی ملی بھگت سے قومی مالیاتی کمیشن نامکمل ہے،سینیٹر سلیم مانڈوی والا
این ایف سی ایوارڈ کی ناکامی حکومتی ناقص کارکردگی کا واضح ثبوت ہے،گزشتہ ڈھائی سال میں صرف ایک اجلاس ہوا،رہنما پیپلزپارٹی
جمعرات 12 نومبر 2015 18:02
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔12 نومبر۔2015ء) ممبر این ایف سی سندھ اورپیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹرسلیم مانڈوی والا نے نویں قومی مالیاتی کمیشن کی تاخیر پروفاقی حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اسے آئین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وفاق اورپنجاب حکومت کی ملی بھگت سے قومی مالیاتی کمیشن نامکمل ہے۔ این ایف سی ایوارڈ کی ناکامی حکومتی ناقص کارکردگی کا واضح ثبوت ہے۔
جمعرات کو جاری اپنے ایک بیان میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت این ایف سی ایوارڈ جاری کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، گزشتہ ڈھائی سال میں این ایف سی کا صرف ایک اجلاس ہوا ہے۔ بارہا خط لکھے مگر وفاقی حکومت کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا، وفاقی حکومت کی قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔(جاری ہے)
بھارت میں این ایف سی پوراسال کام کرتاہے، مگر یہاں 5سال بعد دفترکھلتیہیں،سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے سوال کیا ہے کہ قومی مالیاتی کمیشن میں پنجاب کیوں اپناممبرمقررنہیں کرتا؟ قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ میں پنجاب کا رکن نہیں جو حیران کن ہے، حکومت بتائے کہ قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کیسے متحرک ہے؟ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ میں تاخیری حربے نہیں ہونے چاہییں، ایک مخصوص علاقے میں ترقی کی جا رہی ہے، خیبرپختونخواہ اور سندھ آج بھی دہشت گردی کے خلاف مقابلہ کررہے ہیں، آئین کے مطابق وفاقی حکومت کو ہر سال این ایف سی کی مد میں صوبوں کا حصہ بڑھانا ہے، مگر وفاقی حکومت جان بوجھ کر نئے این ایف سی ایوارڈ کے اجرا میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے۔
صوبوں کو اضافی فنڈنگ ملنے سے یکساں ترقی کے مواقع مل سکتے ہیں۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ پنجاب کواضافی فنڈنگ دے کرچھوٹے صوبوں میں احساس محرومی کو ہوا دی جارہی ہے۔ وفاقی حکومت کے اس کرادار سے محرومیاں بڑھیں گی اور چھوٹے صوبے ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو یہ اختیار نہیں کہ وہ صوبوں کی کارکردگی کی تفتیش شروع کردے ۔ وفاقی حکومت آئین کے مطابق صوبوں کوان کا آئینی حق فراہم کرے۔ این ایف اسی ایوارڈکیبغیردیرپاترقی کیمقاصدکیسیپوریہونگے، وفاقی حکومت سے درخواست ہے کہ وہ اس مسئلے کو سنجیدگی سے لیں۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے مطالبہ کیا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کو متحرک اورقومی مالیاتی کمیشن ایوارڈکو مکمل کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
موبائل رجسٹریشن سسٹم ( کل ) بحال ہو جائے گا
-
آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈاجلاس کا29اپریل تک کا شیڈول جاری ‘پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
-
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی واشنگٹن ڈی سی میں چینی وزیرخزانہ لان فوان سے ملاقات
-
امریکہ میں فائرنگ، 5 طلبا زخمی، ملزم فرار
-
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات
-
چینی زبان عالمی منظر نامے میں بہت زیادہ اہمیت اختیار کرچکی،اقوام متحدہ کی چھ آفیشل زبانوں میں سے ایک ہے‘ مریم نوازشریف
-
پاکستان میں چینی زبان و ادب کی ترویج کیلئے سرکاری و نجی سطح پر ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ‘شہبازشریف
-
جناح ہائوس حملہ کیس ،بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت 34 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
-
حکومت نے اخراجات کے لیے ایک ہفتے کے دوران مقامی بینکوں سے 650 ارب روپے کا قرضہ لیا. اسٹیٹ بینک
-
ضمنی انتخابات:لاہورسمیت پنجاب کے13شہروں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند رہے گی. محکمہ داخلہ پنجاب
-
ایس ایچ ا و ہڈیارہ نے سی آئی اے اہلکاروں پر منشیات فروشوں کی پشت پناہی کا الزام عائد کر دیا
-
قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 22 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے تیاریاں مکمل‘پولنگ کل ہوگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.