سول ہسپتال بہاول پور کا نظام بدستور تلٹ پلٹ ‘ مریضوں کی کوئی سننے والا نہیں

عوامی سماجی حلقوں کا وزیر اعلیٰ پنجاب سے نا اہل ایم ایس کو تبدیل کرنے کا مطالبہ

جمعرات 12 نومبر 2015 18:02

بہاولپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔12 نومبر۔2015ء) سول ہسپتال بہاول پور کا نظام بدستور تلٹ پلٹ ‘ مریضوں کی کوئی سننے والا نہیں ‘ وزیر اعلیٰ پنجاب فوری طور پر نا اہل ایم ایس کو تبدیل کریں ‘ عوامی سماجی حلقوں کا مطالبہ ۔ تفصیل کے مطابق نئے تعمیر ہونیوالے سول ہسپتال بہاول پور میں روز اوّل سے سی سی ٹی وی کیمرے خراب ہو چکے ہیں جسکی وجہ سے سرکاری ادویات مبینہ طور پر چوری کی جا رہی ہیں جنہیں آس پاس کے عطائیوں اور میڈیکل سٹوروں پر فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ ہسپتال کا پینے کا پانی خراب ہونے کی وجہ سے لوگ شفاء یاب ہونے کی بجائے متعددی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔

بتایا جاتا ہے کہ ہسپتال کی سکیورٹی کے نام سول ہسپتال انتظامیہ نے مبینہ طور پر غنڈے پالے ہوئے ہیں جو لوگوں کی اشیاء خورد و نوش ‘ ادویات اور وہیکلز کو اٹھا کر کہیں غائب کر دیتے ہیں اور واپسی کے مطالبہ پر ہسپتال کی ایمرجنسی میں بیٹھے ڈاکٹرز مریضوں کے لواحقین بے عزتی کرنے اور انہیں ذلیل و رسوا کرنے کے علاوہ کوئی کام نہیں کرتے جبکہ سول ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ‘ بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے شعبہ حادثات میں بطور ڈائریکٹر ایمرجنسی اپنے فرائض سر انجام دینے اور جونیئر ڈاکٹرز پر رعوب و دبدبے بگارنے میں مصروف رہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

بہاول پور کے اہل درد شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ‘ چیف سیکرٹری پنجاب ‘ سیکرٹری ہیلتھ پنجاب ‘ کمشنر بہاول پور ڈویژن ‘ ڈی سی او بہاول پور اور ای ڈی او محکمہ صحت بہاول پور سے فوری طور پر ایم ایس سول ہسپتال کو فی الفور عہدے سے ہٹا کر فرض شناس اور دیانت دار میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :