ابیٹ آباد میں سرمایہ کاری مرکز کا افتتاح ،پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ ریجنل انوسٹمنٹ ہب بننے کی اہلیت رکھتی ہے، ظفر حجازی
جمعرات 12 نومبر 2015 19:08
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔12 نومبر۔2015ء) سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین ظفر حجازی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ جنوبی ایشیاء کے لئے ایجنل مارکیٹ بننے کی مکمل اہلیت رکھتی ہے ۔ ایس ای سی پی پاکستان کی مارکیٹوں کو اسی تناظر میں فروغ دینے کے اقدامات کر رہا ہے۔ وہ جمعرات کو یہاں ابیٹ آباد سرمایہ کاری مرکز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
ابیٹ آباد سرمایہ کاری مرکز ایس ای سی پی کی تجویز پر سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی کی جانب سے قائم کیا گیا ہے۔ ظفر حجازی نے کہا کہ ملک کی تینوں سٹاک ایکس چینجوں کے انضمام سے بننے والی پاکستان اسٹاک ایکس چینج حصص کی ایک مستحکم مارکیٹ ہو گی جو کہ طویل مدتی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے منصوبوں کیلئے سرمایہ کر سکے گی۔(جاری ہے)
یہ مستحکم اور مضبوط اسٹاک ایکس چینج بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو راغب کرے گی اور ملک ترقی میں اپنا بہتر کردار ادا کریگی۔
ایس ای سی پی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ عوام کو مالیاتی سہولتوں کی فراہمی ملک کی معاشی ترقی کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے تاکہ انہیں اپنی بچتیں سرمایہ کاری کی منظور شدہ سکیموں میں لگانے کے مواقع میسر ہوں۔ ملک کی کیپیٹل مارکیٹ میں دستیاب مواقع تما م شہریوں کو میسر ہونے چائیں۔ انہوں نے کہا کہ ابیٹ آباد میں سرمایہ کاری مرکز کے قیام سے ہزارہ کے خطے کے عوام کو سرمایہ کاری کی وہی سہولتیں اور مواقع میسرہوں گے جو کہ ملک کے بڑے شہروں کے عوام کو دستیاب ہیں۔ ظفر حجازی نے کہا کہ ابیٹ آباد سرمایہ کاری مرکز کی طرز پر ملک کے دیگر شہروں جیسے کہ سیالکوٹ ، میر پور ، ڈھڈیال اور ایسے دیگر شہروں میں بھی سرمایہ کاری مرکز قائم کئے جائیں گے۔ ابیٹ آباد میں قائم ہونے والے سرمایہ کاری مرکز میں چھ ایسٹ مینجمنٹ کمپنیاں ، دو اسٹاک ایکس چینج کے بروکر ہاوسز، کراچی اسٹاک ایکس چینج ، سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی، نیشنل انوسٹمنٹ ٹرسٹ اپنے دفاتر کھولیں ہیں جبکہ ایس ای سی پی کا سہولت ڈسک بھی قائم کیا گیا ہے جو کہ نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن اور ای سروسز میں معاونت فراہم کریگا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد حنیف جھکورا نے کہا کہ ابیٹ آباد میں سرمایہ کاری مرکز قائم کرنے کی تجویز ایس ای سی پی کے چیئرمین ظفر حجازی نے سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی میں اپنے وزٹ کے دوران پیش کی گئی۔ حنیف جھکورا نے حاضرین کو بتایا کہ چیئرمین ایس ای سی پی کی جانب سے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس کا مقصد عوام میں سرمایہ کاری اور مالیاتی سیکٹر بارے آگاہی پیدا کرنا اور شہریوں کو ان سہولتوں کی فراہمی کیلئے سفارشات مرتب کرنا تھا۔حنیف جھکورا کو اس کمیٹی کا کنوئنیر مقرر کیا گیا تھا۔ اس کمیٹی نے بھی اپنی سفارشات میں ملک کے ایسے شہروں میں سرمایہ کاری مراکز قائم کرنے کی تجویز دی تھی جہاں چھوٹی صنعتیں قائم ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
-
پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی کا اعلان، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی
-
خیبر پختونخوا بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے مشعال یوسفزئی کو طلب کرلیا
-
ایف آئی اے کی کارروائی ،قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا86واں یوم وفات 21اپریل اتوار کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.