سپریم کورٹ کا تلور کے شکار پر پابندی کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی تمام درخواستیں رجسٹر ڈکرنے کا حکم ، سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی
کیا آپ پاکستان کو ریگستان بنانا چاہتے ہیں، صرف پیسے سے پیٹ نہیں بھرا جا سکتا، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
جمعرات 12 نومبر 2015 19:15
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء) سپریم کورٹ نے تلور کے شکار پر پابندی کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی تمام درخواستیں رجسٹر ڈکرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی ،چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے ریمارکس دیئے کہ کیا آپ چاہتے ہیں کہ تلور کے شکار کی کھلی چھٹی دے دیں،کیا تلور کا شکار صرف پاکستان میں ہی ہو سکتا ہے کسی اور ملک میں نہیں ہو سکتا،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ کیا آپ پاکستان کو ریگستان بنانا چاہتے ہیں، صرف پیسے سے پیٹ نہیں بھرا جا سکتا۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کو سپریم کورٹ میں تلور کے شکار پر پابندی کے فیصلے کے خلاف متفرق درخواستوں کی سماعت ہوئی ۔چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔(جاری ہے)
وفاقی حکومت کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان پیش ہوئے ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلے میں تضاد ہے کیونکہ اس میں کہا گیا کہ تلور کی نسل ناپید ہے اس لئے پابندی لگائی جا رہی ہے لیکن دراصل تلور کی نسل نایاب ضرور ہے لیکن ناپید نہیں جبکہ درخواست گزار نے بھی عدالت کے سامنے تمام حقائق نہیں رکھے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی معاہدوں میں تلور کا شکار منع نہیں کیا گیا تاہم تلور کی نسل کے تحفظ کے اقدامات ضرور تجویز کئے گئے ہیں۔جس پر چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے ریمارکس دیئے کہ کیا آپ چاہتے ہیں کہ تلور کے شکار کی کھلی چھٹی دیدی جائے۔ کیا تلور کا شکار صرف پاکستان میں ہی ہو سکتا ہے اور کسی اور ملک میں نہیں ہو سکتا؟ اس موقع پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا آپ پاکستان کو ریگستان بنانا چاہتے ہیں، صرف پیسے سے پیٹ نہیں بھرا جا سکتا۔جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہنٹنگ ٹورازم دنیا بھر میں زرمبادلہ کمانے کاطریقہ ہے،تلور کے شکار پر پابندی سے خلیجی ممالک سے تعلقات متاثر ہو رہے ہیں۔عدالت نے تلور کے شکار پر پابندی کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی تمام درخواستیں رجسٹر ڈکرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.