سپریم کورٹ نے پاٹامیں مجسٹریٹی نظام سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا، صوبائی حکومت کی اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی، پاٹا میں مجسٹریٹی نظام عبوری طور پر بحال ،فریقین کو نوٹس جاری

جمعرات 12 نومبر 2015 19:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء) سپریم کورٹ نے صوبے کے زیر انتظام قبائلی علاقوں( پاٹا) میں مجسٹریٹی نظام سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے صوبائی حکومت کی اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی اور اس سلسلے میں فریقین کو نوٹس جاری کردیئے گئے ،ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل ہونے کے بعد خیبر پختونخو امیں مجسٹریٹی نظام عبوری طور پر بحال کر دیا گیا ،عدالت نے کیس کی مزید سماعت جنوری 2016تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سپریم کورٹ نے فاٹا میں مجسٹریٹی نظام عبوری طور پر بحال کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے، چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بینچ نے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے صوبائی حکومت کی اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی،فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت جنوری 2016ء تک ملتوی کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :