وزیر داخلہ کا میگا کرپشن کیسز کے بیرون ملک فرار ملزمان کے ریڈ وارنٹ جاری اور ضمانتیں منسوخ کرنے کیلئے عدلیہ سے رجوع کاحکم

ٹڈاپ ، ای او بی آئی سمیت کل 93میگا کرپشن کیسز ہیں،ان میں ملوث ملزمان کی تعداد 351ہے،پی ایس او میں کرپشن سے متعلق تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں، وزیر داخلہ کوایف آئی اے حکام کی بریفنگ

جمعرات 12 نومبر 2015 19:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے میگا کرپشن کیسزمیں ملوث بیرون ملک فرار ہونے والے ملزمان کے ریڈ وارنٹ اور ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کیلئے عدلیہ سے رجوع کرنے کاحکم دیتے ہوئے ایف آئی اے حکام کو ہدایت کی ہے کہ مقدمات درج کرنے کے معاملے میں کسی بھی قسم کا دباؤ برداشت نہ کیا جائے،اکثر کیسز میں درخواست گزار ملزمان سے معاملات طے کر لیتے ہیں، ملزمان سے معاملات طے ہونے پر تحقیقات بند کرنا پڑتی ہیں۔

وہ جمعرات کو ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے ۔ اجلاس میں ایف آئی اے حکام کی طرف سے وزیر داخلہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاگیا کہ ٹڈاپ، ای او بی آئی سمیت 93میگا کرپشن کیسز ہیں، میگا کرپشن کیسز کے ملزمان کی کل تعداد 351ہے،پی ایس او میں کرپشن سے متعلق تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں، جس پر وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ شاہد حیات کو پی ایس او کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ واقعہ میں کسی بھی قسم کا دباؤ برداشت نہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ نے ایف آئی اے افسران و اہلکاروں کے اثاثہ جات کی تفصیلات بھی طلب کرلیں، جس پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے کہا کہ رپورٹ دو ہفتوں میں جمع کروادی جائے گی۔اس موقع پر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے میگا کرپشن کیسزمیں ملوث بیرون ملک فرار ہونے والے ملزمان کے ریڈ وارنٹ اور ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کیلئے عدلیہ سے رجوع کرنے کاحکم دیتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے حکام کو ہدایت کی ہے کہ مقدمات درج کرنے کے معاملے میں کسی بھی قسم کا دباؤ برداشت نہ کیا جائے،اکثر کیسز میں درخواست گزار ملزمان سے معاملات طے کر لیتے ہیں، ملزمان سے معاملات طے ہونے پر تحقیقات بند کرنا پڑتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فائل میرے پاس ہونے سے شاہ رخ جتوئی کو کوئی فائدہ نہیں ملا،شاہ رخ جتوئی کی فائل واپس کی تو اسے فائدہ مل سکتا ہے

متعلقہ عنوان :