صوبائی حکومت سیکرٹری یونین کونسل کے لیے این ٹی ایس میں کامیاب اْمیدواروں کو جلد ازجلد بھرتی کیا جائے ، نائب قاصد کی بھرتیوں میں مسلسل تاخیر برداشت نہیں کرینگے ،امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور صابرحسین اعوان

جمعرات 12 نومبر 2015 19:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء) امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور وسابق ممبرقومی اسمبلی صابرحسین اعوان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت سیکرٹری یونین کونسل کے لیے این ٹی ایس میں کامیاب اْمیدواروں کو جلد ازجلد بھرتی کریں اور نائب قاصد کی بھرتیوں میں مسلسل تاخیر برداشت نہیں کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور منصورہ میں کارکنان ، ارکان اور ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔

اس موقع پرضلع پشاور کے بڑی تعداد میں کارکنان ، ارکان اورذمہ داران مرکزی تربیت گاہ کے لیے لاہور منصورہ میں موجودتھے۔کارکنان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر صابرحسین اعوان نے کہاکہ یونین کونسل سیکرٹری اور نائب قاصد کی بھرتیوں میں ٹال مٹول سے بلدیاتی نمائندے اور عوام شدید مشکلات سے دوچار ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت یونین کونسل سیکرٹریز اور نائب قاصد میں بھرتیاں جلدازجلد کریں تاکہ بلدیاتی نمائندوں کو عوامی مسائل حل کرنے میں آسانی ہو۔

اور دیگر محکموں میں ہزاروں خالی آسامیوں پڑی ہیں لیکن صوبائی حکومت کی سست روی کے باعث نوجوانوں نے کئی مرتبہ ٹسٹ وانٹریو دیئے ہیں لیکن تاحال کوئی بھرتی نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ صوبے میں ہزاروں نوجوان بے روزگاری کے شکار ہے صوبائی حکومت میرٹ کی بالا دستی کرکے یونین کونسل سیکرٹریز ، نائب قاصد بھرتیوں کے ساتھ ساتھ دیگر محکموں میں جو خالی آسامی پڑی ہوئی ہیں اْس پر بھی صوبے کے بے روزگار، تعلیم یافتہ اور ایماندارنوجوانوں کو بھرتی کرکے صوبے سے بے روزگاری ختم ہوجائیگی۔

متعلقہ عنوان :