وزیر اعظم نواز شریف نے چائنا ڈرائی پورٹ منصوبہ کو ہری پور بالڈھیر کے مقام پر شروع کروانے کے احکامات جا ری کر دئیے ہیں، این اے19 کی عوام کے ساتھ ہونے والے زیادتیوں کا ازالہ کر رہے ہیں مسلم لیگ (ن) نے ہزارہ کو پیرس بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے ،مسلم لیگ (ن ) کے رکن قومی اسمبلی بابر نواز خان کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 12 نومبر 2015 19:32

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء) مسلم لیگ (ن ) کے رکن قومی اسمبلی بابر نواز خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے چائنا ڈرائی پورٹ منصوبہ کو ہری پور بالڈھیر کے مقام پر ہی منصوبے کو شروع کروانے کے احکامات جا ری کر دئیے ہیں این اے19 کی عوام کے ساتھ ہونے والے زیادتیوں کا ازالہ کر رہے ہیں مسلم لیگ ن نے ہزارہ کو پیرس بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے تفصیلات کے مطابق ایم این اے بابر نوا ز خان کا تاریخی کارنامہ ہری پور سے منتقل ہونے والے چائنا ڈرائی پورٹ منصوبہ کو ہری پور بالڈھیر کے مقام پر ہی منصوبہ شروع کروانے میں اہم کردار ادا کیا ضلع کی تعمیر وترقی اور حلقہ کی خوشحالی کے لیے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائی جائیں گی گزشتہ 66 سالوں کی محرومیوں کا ازالہ اپنے دو سال کے مختصر دور اقتدار میں کر کے عوامی عدالت میں سرخر وہوں گا ان خیالات کا اظہار ایم این اے بابر نواز خان نے گزشتہ روز صحافیوں کے ساتھ ملاقات کے دوران خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ ماضی میں ممبران کی عدم دلچسپی کی بدولت چائنا ڈرائی پورٹ منصوبہ کو ہری پور بالڈھیر کے مقام سے منتقل کرنے کی تجویز پر غور تھی اور ہری پور سے مسترد شدہ ناہل ہونے والوں نے جھوٹا پروپیگنڈہ کرکے عوام کو اس منصوبے کے متعلق گمراہ کیا اور مسلم لیگ ن کی ہزارہ میں ساکھ کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش کی میں نے بروقت اقدام اٹھاتے ہوئے وزیرا عظم میاں محمد نواز شریف کے نوٹس میں یہ سارا معاملہ لایا جس پر انھوں نے ہری پور میں بالڈھیر کے مقام پر ہی چائنا ڈرائی پورٹ منصوبہ شروع کر نے کے احکمات جاری کر دیئے ہیں انھوں نے کہا کہ ضلع ہری پور اب محفوظ ہاتھوں میں ہے گزشتہ 66 سالوں کی محرومیوں کا ازالہ اپنے مختصر دور اقتدار میں کر کے عوامی عدالت میں سرخرو ہوں گا ضلع ہری پور میں بجلی کے مسائل پر قابو پانے کے لیے بجلی کے نئے 100ٹر انسفارمر خریدنے کے لیے فنڈ کی ادائیگی کر دی گئی ہے جس کے بعد ہری پور میں ٹرانسفامر ز کا مسئلہ نہیں رہے گا چھپر روڈ چکہائی کے مقام پر تھائی لینڈ طرز کا تھری سٹار ہوٹل اور ہزاروں کنال اراضی پر تفریح پارک تعمیر کیا جائے گا جس سے علاقہ میں تفریح کے ساتھ ساتھ رزگار کے مواقع بھی پید ا ہوں گے حلقہ کی تعمیر وترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے ماسٹر پلا ترتیب دے رکھا ہے عوام میں رہ کر عوام کی بلاتفریق خدمت کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا