پاکستان کے سب سے بڑے ایئرپورٹ کی تعمیر کیلئے چین سے معاہدہ طے پا گیا

چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کو 40 سال کیلئے پہلے مرحلے میں فری ٹریڈ زون کی تعمیر کے لیے چھ سو 37 ایکڑ اراضی بھی دے دی گئی ہے، ترجمان وزیراعلیٰ بلوچستان

جمعرات 12 نومبر 2015 19:36

پاکستان کے سب سے بڑے ایئرپورٹ کی تعمیر کیلئے چین سے معاہدہ طے پا گیا

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 نومبر۔2015ء) گوادر میں پاکستان کے سب سے بڑے ایئرپورٹ کی تعمیر کیلئے معاہدہ طے پا گیا ہے۔ پاکستانی اور چینی حکام نے گوادر ایئرپورٹ کی تعمیر اور فری ٹریڈ زون سمیت دیگر اہم معاہدوں پر دستخط کیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گوادر ایئرپورٹ چار ہزار سے زائد ایکڑ پر محیط ہو گا جبکہ 30 ماہ کے دوران تعمیر ہونے والا یہ ایئر پورٹ پاکستان کا سب سے بڑا ایئرپورٹ ہوگا۔

ترجمان وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کو 40 سال کیلئے پہلے مرحلے میں فری ٹریڈ زون کی تعمیر کے لیے چھ سو 37 ایکڑ اراضی بھی دے دی گئی ہے۔معاہدے کی تقریب میں وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک بلوچ، وفاقی وزیر احسن اقبال اور چائنا پلاننگ کمیشن کے نائب صدر وان جن کاؤ اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :