حکومت پنجاب کی وزارت ایکسائز میں 270 ملین روپے کی خورد برد کا انکشاف

جمعرات 12 نومبر 2015 19:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 نومبر۔2015ء) حکومت پنجاب کی وزارت ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن میں270 ملین روپے کرپشن اور فنڈز میں خرد برد کا انکشاف ہوا ہے ،یہ کرپشن سال2014 کے دوران کی گئی ہے اور اس کا انکشاف آڈٹ رپورٹ میں کیا گیا ہے ، آن لائن کو موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 139 ملین روپے خرد برد کئے گئے یہ خرد ٹیکس آفس ملتان،راولپنڈی اور جہلم میں کی گئی ہے ،سیکرٹری ایکسائز نے نوٹس جاری نہ کر کے25 ملین کے فنڈز وصول ہی نہیں کئے ہیں صوبے میں2375 افراد سے پروفیشنل ٹیکس 17 ملین وصول ہی نہیں کئے جا سکے ،سیکرٹری ایکسائز نے من پسند افراد کو رعایت دیکر 15 ملین کے پراپرٹی ٹیکس وصول ہی نہیں کئے جبکہ ہوٹل ٹیکس کی مد میں14 ملین کی کرپشن کی گئی ہے ،عدالت کے حکم امتناعی کے خاتمہ کے باوجود12 ملین کے پراپرٹی ٹیکس وصول نہیں کیا گیا جبکہ غیر مستحق افراد کو بیوہ کا نام دیکر 9 ملین کے ٹیکسوں کی چھوٹی دی گئی ہے ،رپورٹ کے مطابق گاڑیوں کے مالکان سے 10 ملین کے ٹوکس ٹیکس وصول ہی نہیں کئے گئے جبکہ کاٹن ملوں سے8 ملین کے جرمانے وصول نہیں کئے گئے اس طرح گاڑیوں سے کمرشل ٹیکس کی مد میں7 ملین وصول نہ ہو سکے ،ادارے کے اندر غلط حسابات لگا کر پراپرٹی مافیا کو 5 ملین کا فائدہ پہنچایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ 2014ء کے مطابق 5 مرلہ سکیموں کے قیام پر پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 3 ملین کے ٹیکس چھوٹ دی گئی ہے اس طرح 5 مرلہ سکیم کے نام پر پراپرٹی مافیا کو 4 ملین کا فائدہ پہنچایا گیا ہے غیر قانونی طور پر گاڑیوں کی رجسٹریشن کے نام پر ملتان میں 5 ملین کا فراڈ ہوا ہے جبکہ پرمٹ کے نام پر بھاری کرپشن کی گئی ہے حکومت وزارت یکسائز کو آن لائن نے سیکرٹری ایکسائز علی طاہر سے رابطہ کر کے موقف کے لئے رابطہ کیا گیا ہے تو انہوں نے جواب دینے کی زحمت گوارا نہیں کی

متعلقہ عنوان :