سندھ میں غیر قانونی ترقیاں و تعیناتیاں کیس ، چیف سیکریٹری ،سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سندھ اور ڈی جی لیاری ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری ، جواب طلب
ش
جمعرات 12 نومبر 2015 19:46
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 نومبر۔2015ء ) سندھ میں غیر قانونی ترقیوں اور تعیناتیوں سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ نے چیف سیکریٹری سندھ،سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سندھ اور ڈی جی لیاری ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کر تے ہوئے ان سے جواب طلب کیاہے یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ مذکورہ بالاافسران اگلی سماعت پر ذاتی طورپر عدالت میں پیش ہوں ۔
جمعرات کویہ حکم جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے جاری کیاہے اس دوران سندھ حکومت کے وکیل کا موقف تھا کہ درخواست گزار جس افسر کا نام لے رہا ہے اس کا نام تو درخواست میں بھی شامل نہیں اور درخواست گزار کو کوئی ایسا مواد دیتا ہے جو کہ یہ عدالت لے آتا ہے جس پر جسٹس امیر ہانی مسلم کا اپنے ریمارکس میں کہنا تھا کہ ایسا موقع بھی تو سندھ حکومت ہی فراہم کرتی ہے اگر سندھ حکومت صحیح کام کرے تو کسی کو موقع کیوں ملے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.