یونس خان کے اچانک فیصلے نے ٹیم کو بیج منجدھار میں چھوڑ دیا ، رپورٹ

جمعرات 12 نومبر 2015 20:15

یونس خان کے اچانک فیصلے نے ٹیم کو بیج منجدھار میں چھوڑ دیا ، رپورٹ

ابوظہبی (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار12نومبر۔2015ء ) یونس خان ایک مشکل کھلاڑی رہا ہے جو کسی بھی دور میں پاکستان کرکٹ بورڈ اور ٹیم انتظامیہ کے لئے آسان کردار نہیں رہا ۔ گرائونڈ میں غیر معمولی کارکردگی دکھانے والا یونس خان نوجوان کرکٹرز کے لئے ہمیشہ اچھا دوست اور رول ماڈل رہا ہے لیکن بورڈ اور ٹیم انتظامیہ میں اسے مقبولیت نہ مل سکی۔ اس کی ریٹائر منٹ کی خبر بھی ٹیم انتظامیہ کو منجھدار میں چھوڑ گئی ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہریار خان اور ٹیم انتظامیہ غلط وقت پر ریٹائرمنٹ لینے پر یونس خان سے ناراض ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کہنا ہے کہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے لئے درست وقت نہیں تھا ۔ انہیں سیریز کے بعد پی سی بی سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا جانا تھا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یونس خان کے فیصلے سے ٹیم کے ماحول پر برا اثر پڑےگا ۔

ٹیم انتظامیہ کے مطابق ٹیم میٹنگ ختم ہونے کے بعد یونس خان نے ریٹائرمنٹ کے فیصلے سے آگاہ کیا اور اس کے چند منٹ بعد خبر ٹی وی چینلز پر چلنا شروع ہوگئی ۔ ہیڈ کوچ وقار یونس اور یونس خان میں کبھی تعلقات اچھے نہیں رہے اور وہ یونس خان کو ون ڈے ٹیم میں شامل کرنے کے حق میں نہ تھے لیکن تین میں سے ایک سلیکٹر کی ضد نے پوری ٹیم انتظامیہ اور بورڈ کو مشکل میں ڈال دیا اور یونس خان کے فیصلے سے بورڈ کو سبکی اٹھانا پڑی ۔ ایک سینئر سلیکٹر کا خیال تھا کہ یونس خان پاکستان مڈل آرڈر بیٹنگ میں فرق ڈالے گا ۔ اسی سلیکٹر کے دلائل سے ہارون رشید بھی قائل ہوئے ۔ ہارون رشید بھی اس سے قبل یونس خان کو ون ڈے کھلانے کے مخالف تھے ۔