ملک کی ترقی سے متعلق وزیر اعظم کے وژن میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کا بنیادی کردار ہے‘ حکومت خصوصی افراد کی تعلیم و تربیت کواپنی اولین ذمہ داری سمجھتی ہے‘تہذیب یافتہ معاشرے ایسے افراد کی فلاح وبہبود کا خصوصی خیال رکھتے ہیں
جمعرات 12 نومبر 2015 20:25
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء) گورنر گلگت بلتستان و وفاقی وزیر برائے اُمورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف کی قیاد ت آزادکشمیر کی تعمیر و ترقی سے متعلق ایک وژن رکھتی ہے اور اس وژن کو عملی جامہ پہنانے میں وہاں کے نوجوانوں اور کشمیری عوام کا خصوصی کردار ہے ۔ وہ جمعرات کو یہاں پروفیسر محمد الیا س ایوب کی سربراہی میں آزادکشمیر ایسوسی ایشن آف بلائنڈ کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں بات چیت کر رہے تھے ۔
اُنہوں نے کہا کہ حکومت اسپیشل افراد کی تعلیم و تربیت اور اُن کو ملک کا ذمہ دار شہری بنانااپنی اولین ذمہ داری سمجھتی ہے اور اس ضمن میں اسپیشل افراد کو معاشرے کا مفید شہری بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے کہاکہ آزادکشمیر ایسوسیشن آف بلائنڈ اسپیشل بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہی ہے جس کے لیے وہ خراج تحسین کی مستحق ہے۔
ایک قلیل عرصے میں یہ ایسوسیشن جس طرح ایک مستند ادارہ بن کر سامنے آیا ہے اُس میں بے شک اس کے منتظمین کی ان تھک کوششیں شامل ہیں۔وفاقی وزیرنے کہاکہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ ہم اپنے اسپیشل افراد کی تعلیم و تربیت کے لیے اس قسم کے اداروں کی حوصلہ افزائی کریں اور حکومت کے علاوہ پرائیوٹ سیکٹر کو بھی اس کا رخیر میں بڑھ چڑھ کرحصہ لینا چاہیے ۔اُنہوں نے کہا کہ اچھے اور تہذیب یافتہ معاشرے کی یہ پہچان ہوتی ہے کہ وہ اپنے اسپیشل افراد کی فلاح وبہبود کا خصوصی خیال رکھتے ہیں اور اُن کو اپنے اندر پائی جانے والی کسی قسم کی کمی کا احساس نہیں ہونے دیتے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اسپیشل افراد کی معاشی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت انہیں موذوں سرکاری ملازمتوں میں بھی فراہم کر رہی ہے تاکہ وہ معاشرے کے فعال شہری بن سکیں۔وفاقی وزیر نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ وہ اسپیشل افراد کی حوصلہ افزائی کے لیے بذات خود آزادکشمیر ایسوسی ایشن آف بلائنڈ کا مستقبل قریب میں دورہ کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.