رواں مالی سال کے دوران اقلیتی طلباء کو 2کروڑ روپے کے تعلیمی وظائف دئیے جائیں گے‘ خلیل طاہر سندھو

اقلیتی طلباء کی طرف سے 2000 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ‘وزیر برائے اقلیتی امور و انسانی حقوق پنجاب

جمعرات 12 نومبر 2015 20:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء) وزیر برائے اقلیتی امور و انسانی حقوق پنجاب خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران اقلیتی طلباء کو 2کروڑ روپے کے تعلیمی وظائف دئیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے ایک بیان میں خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ محکمہ انسانی حقوق و اقلیتی امور کو صوبے کے مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم اقلیتی طلباء کی طرف سے 2000 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی تھیں جن کا جائزہ لے کر مستحق طلباء کو وظائف دینے کی منظوری دے دی گئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میٹرک سے پیشہ ورانہ تعلیم حاصل کرنے والے اقلیتی طلباء کو 5 کیٹگریز کے تحت 15ہزار سے 50ہزارروپے تک کے وظائف دیئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی وظائف دینے کی تقریبات صوبے کے مختلف شہروں میں منعقد ہوں گی جن میں اقلیتی ارکان پنجاب اسمبلی اقلیتی طلباء کو سکالر شپ کے چیک دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :