کرپشن کیسوں پر پیش رفت نہ ہونا المیہ ہے،مودی کی پالیسیوں سے بھارت ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گا،میاں سرفراز

جمعرات 12 نومبر 2015 20:31

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما میاں علی سرفراز نے کہا کہ کرپشن کیسوں پر پیش رفت نہ ہونا المیہ ہے۔مودی کی پالیسیوں سے بھارت ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گا۔ سپیکر کے انتخاب نے پی پی پی اور ن لیگ کی نورا کشتی ثابت کر دی ہے اور واضح ہو گیا ہے کہ حکومت کے خلاف تحریک انصاف ہی حقیقی اپوزیشن ہے۔

اپوزیشن متحد نہ ہوئی تو حکومتی من مانیاں جاری رہیں گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو عملدرآمد کیلئے آئین کی صرف وہی دفعات دکھائی دیتی ہیں جن سے ان کے اختیارات میں اضافہ اور اقتدار کو تحفظ ملتا ہو،جن دفعات میں عوام کے حقوق کی بات ہو وہاں یہ اندھے اور گونگے ہوجاتے ہیں ،ماں اور بچے کے تحفظ کے بلند بانگ حکومتی دعوؤں کے باوجود چائلڈ پروٹیکشن کیلئے کوئی اقدام نہیں کیا جارہا ،اسلام آباد اور پنڈی میں نابالغ بچے ہوٹلوں ،ورکشاپوں اور فٹ پاتھوں پر مجبوراً مزدوری کرتے نظر آتے ہیں ۔