حکمرانوں کو غریب عوام کے حالات زندگی سے کوئی سروکار نہیں ‘ سینکڑوں مزدور بے روز گاری اور فاقہ کشی سے خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں‘نائب امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراﷲ مجاہد

جمعرات 12 نومبر 2015 20:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء) نائب امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اﷲ مجاہد نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو غریب عوام کے حالات زندگی سے کوئی سروکار نہیں ۔وہ جمعرات کو منصورہ میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ تقریب سے امان اﷲ خان، مظہر جیلانی ،عبدالعزیز عابد ،انجیئیرعبدالکریم عابد،یوسف جمال ،حافظ نصرالدین،لالہ امجد،شیخ محمد نعیم شرکت کی ۔

انہوں نے کہا کہ حکمران غربت کے خاتمے کے لیے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کر رہی ہے غریب عوام کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں پینے کا صاف پانی میسر نہیں۔غریب اور مزدور طبقہ حکمرانوں کے عاقبت نا اندیش فیصلوں سے پس کر رہ گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکمران غربت ختم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں اور حکمرانوں کی بے حسی ، جاگیرداروں ، سرمایہ داروں وڈیروں کی من مانیوں اور پارلیمنٹ کی بالادستی کو قبول کرنے کے عملاََ انکار نے محنت کش طبقہ کی زندگی اجیرن بنادی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مزدورں کے حقوق کے لیے این جی اوز اور تنظیمیں بھی کچھ نہیں کر رہی ہے ہر سال سینکڑوں مزدور بے روز گاری اور فاقہ کشی سے خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں مگر حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔ حکمران ملازمین کے ساتھ نارواسلوک اور مزدور وں کاا ستحصال کا سلسلہ بند کرے ۔انہوں نے مذید کہا کہ حکمران کو چاہیے کہ میٹروبس ، اورنج ٹرین و دیگر کئی بڑے منصوبوں پر فضول رقم خرچ کرنے کی بجائے مہنگائی اور غریت کے خاتمے لیے لیے اقدامات کرے۔

متعلقہ عنوان :