گروپ بندی برداشت نہیں کی جائیگی ،پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائیگا ، مسلم لیگ(ن)ایک منظم سیاسی جماعت ہے ،پارٹی قیادت کے فیصلوں کی پابندی سب پر لازم ہے،میئرو ڈپٹی میئرز، چیئرمین ووائس چیئرمین ضلع کونسل اور چیئرمین و وائس چیئرمین میونسپل کارپوریشن کے امیدواروں کا فیصلہ لوکل باڈیز بورڈ کریگا ، فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 20نومبر ہے، یونین کونسل کی مخصوص نشستوں کیلئے امیدواروں کا فیصلہ ضلع کی سطح پر بنائی گئی کمیٹیاں کریں گی
مسلم لیگ(ن) کے رہنماء حمزہ شہبازشریف کی بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلہ کے 12اضلاع کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے ویڈیوکانفرنس
جمعرات 12 نومبر 2015 20:35
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماء ایم این اے حمزہ شہبازشریف نے کہا ہے کہ عوام نے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے اور ان الیکشن کے نتائج نے 2013ء کے عام انتخابات کے نتائج پرمہر تصدیق ثبت کردی ہے۔پاکستان مسلم لیگ(ن)ایک منظم سیاسی جماعت ہے اورپارٹی قیادت کے فیصلوں کی پابندی سب پر لازم ہے۔
پارٹی کے اندر کسی قسم کی گروپ بندی برداشت نہیں کی جائے گی اورپارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ وہ جمعرات کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلہ کے 12اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے خطاب کر رہے تھے ۔(جاری ہے)
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پنجاب کے پہلے مرحلے میں 12اضلاع میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کے آئندہ مرحلہ برائے انتخاب میئرو ڈپٹی میئرز، چیئرمین ووائس چیئرمین ضلع کونسل اور چیئرمین و وائس چیئرمین میونسپل کارپوریشن کے امیدواروں کا فیصلہ لوکل باڈیز بورڈ کرے گااورمیئروڈپٹی میئرز،چیئرمین ووائس چیئرمین ضلع کونسل اور چیئرمین و وائس چیئرمین میونسپل کارپوریشن کے عہدوں کیلئے فارم پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ویب سائٹ اورفیس بک سے ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں جبکہ ان عہدوں کیلئے فارم پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دفتر و اقع نیو مسلم ٹاؤن پر13نومبر سے دستیاب ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ان عہدوں کیلئے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 20نومبر مقرر کی گئی ہے جبکہ 12اضلاع میں میونسپل کارپوریشن،ضلع کونسل اورمیونسپل کمیٹی کی مخصوص نشستوں کیلئے فارم بھی 20نومبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں ۔حمزہ شہبازنے کہا کہ یونین کونسل کی مخصوص نشستوں کیلئے امیدواروں کا فیصلہ ضلع کی سطح پر بنائی گئی کمیٹیاں کریں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
بشریٰ بی بی مکمل فٹ قرار، طبی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال
-
پاکستان کو 1.1 ارب ڈالرقسط کی منظوری کیلئے آئی ایم ایف بورڈ اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
جون تک زرمبادلہ کے ذخائر9 سے 10 ارب ڈالرتک پہنچ جائیں گے، محمد اورنگزیب
-
وزیرِاعظم محمد شہبازشریف کا چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد اور متعلقہ افسران معطل کر کے انکوائری کا حکم
-
وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان سے پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری کی ملاقات
-
بھارت کے انتخابات میں ڈیپ فیک کا بڑھتا خطرہ
-
ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
-
ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
-
پاکستان میں سرمایہ کاری میں کمی کے باعث فی کس آمدنی کم ہو رہی ہے،یوسف رضا گیلانی
-
ایرانی صدر کی مزار اقبالؒ پر حاضری ، فاتحہ خوانی کی ،پھولوں کی چادر چڑھائی
-
ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان کے دوسرے مرحلے میں لاہور پہنچ گئے ، دفتر خارجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.