بندو ق کے ذریعے وزیر اعظم کو ہٹانے کا دور گذر چکا ، سیاسی جماعتیں مفادات سے بالاتر جمہوری استحکام کے لئے کام کریں جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی کی میڈیا سے گفتگو
جمعرات 12 نومبر 2015 20:36
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء ) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے واضح کیا ہے کہ ملک کا مستقبل جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالادستی سے ہی وابستہ ہے۔ عوام کسی طالع آزما کو قبول نہیں کریں گے۔ گورننس افسوسناک ہے ،لیکن اداروں کاایک دوسرے پر سبقت کے لئے ٹکراو کا تاثر خطر ناک ہوگا۔ جمعرات کو میڈیا سے گفتگو میں پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ پاکستان سے آمریت کا جنازہ نکل چکا ہے۔
جنر ل پرویز مشرف کو جس ذلت کا سامنا کرنا پڑا تھا اس سے انداز ہ ہوجانا چاہیے کہ سیاسی جماعتیں، وکلا ، تاجر اور عوام جمہوریت پسند ہیں۔ پارلیمنٹ ہی بالا دست ادارہ ہے جو عوام کو جوابدہ ہے۔ معاملا ت ٹکراو کی پالیسی اختیار پر ہی خراب ہوتے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی گورننس خراب ہونے کے باوجود کسی دوسرے ادارے کو تنقید کرنے کا حق نہیں۔
عوام انتخابات میں صرف سیاسی جماعتوں کا ہی نہیں، سیاستدانوں کا بھی احتساب کرتے ہیں، اب تو میڈیا نے مزید شعور پیدا کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی کارکنوں نے پہلے بھی مشکل وقت میں جمہوریت کا ہی ساتھ دیا تھا، آئندہ بھی دیں گے لیکن میرا خیا ل ہے کہ اداروں میں ٹکراو کی نوبت نہیں آئے گی۔ پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ حکومت پر تنقید سیاسی جماعتوں اور اپوزیشن کا حق ہے۔ اداروں کو اپنی حدود میں ہی رہنا چاہیے۔ اب بندو ق کے ذریعے وزیر اعظم کو ہٹانے کا دور نہیں رہا۔ انہوں نے اپوزیشن جماعتوں پر بھی زوردیا کہ وہ ذاتی اور پارٹی مفادات سے باہر نکل کر جمہوریت کے استحکام کے لئے کام کریں۔ تاکہ کسی کو آمریت کے نفاذ کا موقع نہ ملے۔ ان کا کہنا تھاکہ جمہوریت کے تسلسل اور سیاسی استحکام پر تمام اداروں کا اتفاق ہے۔ اس سے انحراف ممکن نہیں۔ اب آزاد میڈ یا اورعدلیہ کی موجودگی میں کسی طالع آزما کو آئین سے کھلواڑ کرنے کی جرات نہیں ہوگی۔مزید اہم خبریں
-
موبائل رجسٹریشن سسٹم ( کل ) بحال ہو جائے گا
-
آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈاجلاس کا29اپریل تک کا شیڈول جاری ‘پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
-
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی واشنگٹن ڈی سی میں چینی وزیرخزانہ لان فوان سے ملاقات
-
امریکہ میں فائرنگ، 5 طلبا زخمی، ملزم فرار
-
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات
-
چینی زبان عالمی منظر نامے میں بہت زیادہ اہمیت اختیار کرچکی،اقوام متحدہ کی چھ آفیشل زبانوں میں سے ایک ہے‘ مریم نوازشریف
-
پاکستان میں چینی زبان و ادب کی ترویج کیلئے سرکاری و نجی سطح پر ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ‘شہبازشریف
-
جناح ہائوس حملہ کیس ،بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت 34 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
-
حکومت نے اخراجات کے لیے ایک ہفتے کے دوران مقامی بینکوں سے 650 ارب روپے کا قرضہ لیا. اسٹیٹ بینک
-
ضمنی انتخابات:لاہورسمیت پنجاب کے13شہروں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند رہے گی. محکمہ داخلہ پنجاب
-
ایس ایچ ا و ہڈیارہ نے سی آئی اے اہلکاروں پر منشیات فروشوں کی پشت پناہی کا الزام عائد کر دیا
-
قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 22 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے تیاریاں مکمل‘پولنگ کل ہوگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.