یورپ میں ’جہادی نیٹ ورک‘ کے خلاف کارروائی، 17مشتبہ افراد گرفتار

جمعرات 12 نومبر 2015 20:38

روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء ) یورپ کے مختلف ممالک میں پولیس نے ’جہادی نیٹ ورک‘ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 17 مشتبہافراد کو گرفتار کرلیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق یورپی ممالک کی پولیس کا کہنا ہے کہ اٹلی میں 6، برطانیہ میں 4 اور ناروے سے3 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ ان کو شک ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد شام اور عراق سے واپس آئے ہیں۔

(جاری ہے)

حراست میں لیے گئے افراد پر بین الاقوامی دہشت گردی تنظیموں کا حصہ ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔یہ نیٹ ورک مبینہ طور پر اپنے رہنما ملا کریکر کو ناروے کی جیل سے بازیاب کرانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ملا کریکر کا اصل نام نجم فراج احمد ہے، اور انھیں ناروے میں 2 افراد کے ہمراہ حراست میں لیا گیا تھا۔ ان پر الزام ہے کہ وہ ناروے اور دیگر یورپی ممالک میں پرتشدد کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ملا کریکر کا تعلق انتہا پسند اسلامی تنظیم انصار الاسلام سے ہے اور انھیں کئی بار جیل کی سزا ہو چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :