سپریم کورٹ میں ایم این اے چوہدری حامد حمید کی نااہلی کے لیے دائردرخواست کی سماعت18نومبر کوہوگی

جمعرات 12 نومبر 2015 20:40

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء) سرگودھا سے رکن قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید کی نااہلی پر شرطیں لگنا شروع ہوگئیں 18 نومبر کو رکن قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید کی نااہلی کے بارے میں سپریم کورٹ میں سماعت ہوگی جس پر سرگودھا میں لوگوں نے ان کی نااہلی ہونے یا نہ ہونے پر شرطیں لگانا شروع کردی تاہم سرگودھا میں 19 نومبر کو بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ ہوگی جبکہ 18 نومبر کو حامد حمید کیخلاف فیصلہ آنے کی صورت میں لیگی امیدواروں کیلئے بڑا دھچکا ثابت ہوسکتا ہے حق میں فیصلہ آنے کی صورت میں لیگی امیدواروں کا گراف اوپر جاسکتا ہے تاہم عوام کو 18 نومبر کا بے چینی سے انتظار ہے۔

متعلقہ عنوان :