سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر اضافی بوجھ ہے،بقایاجات کی مد میں عوام سے 18ارب کی وصول غلط فیصلہ ہے ،حکومت پہلے ہی بجلی بلوں میں ٹیکسوں کی مد میں 4روپے فی یونٹ جگا ٹیکس وصول کر رہی ہے

جوا ئنٹ سیکرٹری مسلم لیگ(ق) لاہورمیاں کامران سیف کا بیان

جمعرات 12 نومبر 2015 20:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے راہنما وجوائینٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی منظور ی کو عوام پر اضافی بوجھ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سوئی گیس حکام کی طرف سے 2سالوں کے بقایا جات کی مد میں عوام سے18ارب روپے کی وصولی غلط فیصلہ ہے حکومت اگر عوام کو ریلیف نہیں دی سکتی تو گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرکے تکلیف بھی نہ دے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے ایک بیان میں میاں کامران سیف نے کہا کہ حکومت پہلے ہی بجلی بلوں میں مختلف ٹیکسوں کی مد میں 4روپے فی یونٹ تک جگا ٹیکس وصول کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ گیس پاکستان کے قدرتی وسائل سے حاصل ہورہی ہے اس لیے اس کی قیمتوں میں اضافہ بلاجواز اور بلاوجہ ہے حکومت گیس چوری روکنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے اور گیس کمپنیوں کا خسارہ پورا کرنے کیلئے گیس چوری کی سزا پورے ملک کی عوام کو گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرکے دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی گیس قیمتوں میں اضافے کرکے وقتاً فوقتاً منی بجٹ پیش کرر ہی ہے جس سے مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہورہا ہے جس کا تمام تر بوجھ غریب اور سفید پوش عوام برداشت کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :