کور کمانڈرز کانفرنس کا اعلامیہ حقیقت پر مبنی ہے،آئی ایس پی آر کے بیان پر واویلا بے بنیاد ہے‘چیئرمین سنی اتحاد کونسل
حکومت فوج کے بیان کو تعمیر ی اور مثبت سمجھے اور گورننس کی خامیاں دورکرے،پارلیمنٹ کھرب پتیوں امیروں کا کلب بن چکی ہے
جمعرات 12 نومبر 2015 20:55
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 نومبر۔2015ء ) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ کور کمانڈرز کانفرنس کا اعلامیہ حقیقت پر مبنی ہے،آئی ایس پی آر کے بیان پر واویلا بے بنیاد ہے،فوج نے حکومت کو گڈ گورننس کی طرف متوجہ کرکے کوئی جرم نہیں کیا ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت فوج کے بیان کو تعمیر ی اور مثبت سمجھے اور گورننس کی خامیاں دورکرے۔
پارلیمنٹ کھرب پتیوں امیروں کا کلب بن چکی ہے۔گیس کی قیمتوں میں اضافے کی ظالمانہ تجویز واپس لی جائے۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن کا کردار نظر نہیں آرہا ہے۔ قطر سے ایل این جی کی در آمد کے معاہدے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے۔صحت و تعلیم کے مسائل حکومتی ترجیحات میں شامل نہیں۔(جاری ہے)
ضرب عضب کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے حکومت اپنا کردار ادا کرے۔
حکومت نے سارا بوجھ فوج پر ڈال رکھا ہے۔نیشنل ایکشن پلان کے بیس نکات میں سے صرف تین نکات پر عمل ہو سکا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت غربت نہیں غریبوں کو ختم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔حکومت نے ڈھائی سالوں میں صرف اپنے خاندان کو نوازا ہے اور کرپشن کو فروغ دیا ہے۔محمود خان اچکزئی ایسی باتیں نہ کریں جس سے اداروں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا ہوں۔ حکومت زلزلہ متاثرین کے گھروں کی جلد تعمیر کیلئے اقدامات کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.