حکومتی لیت و لعل کی وجہ سے فوج کو نیشنل ایکشن پلان پر تشویش کااظہار کرنا پڑا‘ پیر معصو م نقوی
وزرا آئی ایس پی آر کے بیان پر تنقید کی بجائے گورننس بہتر بنائیں‘ سربراہ جے یو پی نیازی کی عہدیداروں سے گفتگو
جمعرات 12 نومبر 2015 20:55
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 نومبر۔2015ء ) جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے کہا ہے کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملد رآمد کرنے میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے، جس کی وجہ سے فوج کو تشویش کا اظہار کرنا پڑا۔ وفاقی وزرا کا رویہ الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے جیسا ہے،انہیں چاہیے کہ آئی ایس پی آر کے بیان پر تنقید کرنے کی بجائے اپنی گورننس بہتر بنائیں۔
صوبائی عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے پیر معصوم نقوی نے کہا کہ حکومت کو اپنی کارکردگی بہتر بنانی چاہیے، تاکہ بوٹوں والوں کی آمد کو روکا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ میاں برادران اپنی شخصی آمریت سے باہر نکل آئیں، جمہوریت کو کچھ نہیں ہوگا ۔لیکن جمہوریت کے نام پر سول آمریت نافذ کردی گئی تو حکومت کے ہاتھ بھی کچھ نہیں رہے گا۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھاکہ لوڈشیڈنگ، مہنگائی اور بیروزگاری کے ستائے عوام حالات سے مایوس ہوتے جارہے ہیں۔
غریب کے لئے جسم اور روح کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہوچکا ہے۔ کاروباری طبقہ حکومتی پالیسیوں سے نالاں ہے، لاہور جیسے شہر میں آبادی کے بڑے حصے کو پینے کاصاف پانی میسر نہیں۔ جبکہ سرکاری خزانہ کمشن کھانے کے لئے پہلے میٹروبس اور اب اورنج ٹرین منصوبے کی نذر کیا جارہا ہے۔ لاہور کی صاف ستھری سڑکوں کو ری ماڈلنگ کے نام پر تباہ کردیا گیا ہے، جبکہ وزیر اعلیٰ کو شاہدرہ موڑ اور راوی پل پر روزانہ کھڑی ٹریفک نظر نہیں آتی۔ حکومت جنوبی پنجاب کی محرومیوں کو بھی بھول چکی ہے۔ کابینہ میں دہشت گرد بیٹھے ہوئے ہیں اور سانحہ ماڈل ٹاون کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر لانے سے حکومت خائف ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.