منتخب ہوکرپُر امن ، اسلامی اور خوشحال اسلام آباد کی شناخت کو متعارف کروائیں گے،میاں محمد اسلم

عوام اسلام آباد کی تعمیرو تر قی اور شہر یوں کے وسیع تر مفاد میں جماعت اسلامی کے انتخا بی نشان ترازو پر مہر لگا ئیں بلد یاتی اُمیدواروں کے کنو نشن اور آئی ٹین کے دورے کے مو قع پر شر کاء سے خطاب

جمعرات 12 نومبر 2015 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 نومبر۔2015ء) نائب امیر جماعت اسلامی اسلام آباد و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ تاریخ گو اہ ہے کہ جما عت اسلامی کے منتخب افراد نے خد مت کی لازوال تاریخ رقم کی ہے جبکہ دوسری جماعتوں کے منتخب ہو نے والوں نے زبانی جمع خر چ کے سواء کچھ نہیں کیا ۔ جماعت اسلامی نے بلد یاتی انتخابات میں دیانتدار اور خد مت کے جذ بے سے سر شار قیادت کو میدان میں اُتارا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے بلد یاتی اُمیدواروں کے کنو نشن اور آئی ٹین کے دورے کے مو قع پر شر کاء سے خطاب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔اس مو قع میاں محمد رمضان اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔میاں محمد اسلم نے کہاجماعت اسلامی کے اُمیدوار منتخب ہوکرپُر امن ، اسلامی اور خوشحال اسلام آباد کی شناخت کو متعارف کروائیں گے اُمید ہے عوام اس الیکشن میں اہل قیادت کا انتخاب کر یں گے جو عوام کے دکھ سکھ کے ساتھی ہوں گے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا جب تک وسائل سے مالامال ملک کوحقیقی معنوں میں عوام دوست حکمران نصیب نہیں ہوتے پاکستان ترقی وخوشحالی کی منازل طے نہیں کرسکتا۔انھوں نے کہا عوام اسلام آباد کی تعمیرو تر قی اور شہر یوں کے وسیع تر مفاد میں جماعت اسلامی کے انتخا بی نشان ترازو پر مہر لگا ئیں ۔

متعلقہ عنوان :