وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے شکایات ازالہ سیل کی کوششیں رنگ لے آئی
سعید آباد نمبر 2کی رہائشی اور عالمزیب مرحوم کی بیوہ کو گھر پر قابضین کا قبضہ چھڑوا کر انتقال کے کاغذات واپس دلا دیئے
جمعرات 12 نومبر 2015 21:01
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 نومبر۔2015ء)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے شکایات ازالہ سیل کی کوششوں سے دلہ زاک روڈ سعید آباد نمبر 2کی رہائشی اور عالمزیب مرحوم کی بیوہ کو ان کے گھر پر قابضین کا قبضہ چھڑوا کر اسے انتقال کے کاغذات واپس دلا دیئے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے جمعرات کے روز وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں متاثرہ بیوہ خاتون کو اس کے مکان کی ملکیت کے کاغذات حوالے کئے اس موقع پر وزیراعلیٰ شکایات سیل کے چیئرمین دلروز خان اور ڈپٹی چیئرمین مکرم خان آفریدی اور متاثرہ خاتون کا بیٹا بھی موجود تھے۔
متاثرہ خاتون اور وزیراعلیٰ شکایات سیل سے موصولہ تفصیلات کے مطابق دلہ زاک روڈ سعید آباد نمبر 2کی رہائشی مذکورہ خاتون کے شوہر عالمزیب مرحوم نے چند سال قبل اپنی زندگی میں مومن ٹاؤن دلہ زاک روڈ پشاور میں شاکر اور امجد نامی افراد سے ایک مکان خریدا تھا اور انہیں پوری قیمت بھی ادا کی گئی تھی لیکن متاثرہ خاتون کے شوہر کے انتقال کے بعد شاکر اور امجد وغیرہ نے متاثرہ خاتون کے مکان کے تالے زبردستی توڑے اور اس گھر کو ایک دوسرے شخص کو مبلغ 56لاکھ روپے میں فروخت کر دیا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات
-
امریکی صدر جو بائیڈن کا وزیراعظم شہبازشریف کو خط ، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار
-
وزیراعلی مریم نوازنے محمد نواز شریف کسان کارڈ کی منظوری دیدی ،5 لاکھ کاشتکارو ں کو آسان شرائط پر 150 ارب کا قرضہ دیا جائیگا
-
پشاور بی آر ٹی کے کنٹریکٹر نے عالمی ثالثی عدالت میں حکومت کیخلاف 57 ارب روپے کا دعوی کردیا
-
نوازشریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پرسزا دینا غلطی تھی، ہمشیرہ بانی پی ٹی آئی
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی پیشرفت کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
-
ملکی معیشت کو بہتر بنانے کی راہ میں سیاسی و انتظامی دبا ئوکو برداشت نہیں کیا جائیگا، وزیراعظم
-
عمران ریاض کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست، نیب سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کاگنگارام ہسپتال اور مدر اینڈ چائلڈ بلاک کا دورہ ،ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا نوٹس، لیہ میں ذہنی معذور بچی کے ساتھ زیادتی کا مرتکب ملزم چند گھنٹے میں گرفتار
-
سمگلنگ کے خاتمے کیلئے وفاق، صوبوں اور تمام اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا، ملکی معیشت اور عوام کی بہتری کیلئے کئے جانے والے فیصلوں میں کسی کو آڑے آنے نہیں دیں گے، وزیراعظم محمد شہباز شریف
-
بلوچستان سے سینیٹ کی تمام 11نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.