یورپ میں جہادی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی، 17 گرفتار

اٹلی میں چھ، برطانیہ میں چار اور ناروے سے تین افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ٗ یورپی ممالک کی پولیس کا بیان

جمعرات 12 نومبر 2015 21:02

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 نومبر۔2015ء) یورپ کے مختلف ممالک میں پولیس نے ایک جہادی نیٹ ورک کیخلاف کارروائیاں کیں اور 17 لوگوں کو حراست میں لے لیا ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق یورپی ممالک کی پولیس کا کہنا ہے کہ اٹلی میں چھ، برطانیہ میں چار اور ناروے سے تین افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ان کو شک ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد شام اور عراق سے واپس آئے ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد پر بین الاقوامی دہشت گردی تنظیموں کا حصہ ہونے کا الزام عائد کیا گیا ۔یہ نیٹ ورک مبینہ طور پر اپنے رہنما ملا کریکر کو ناروے کی جیل سے بازیاب کرانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ملا کریکر کا اصل نام نجم فراج احمد ہے اور انھیں ناروے میں دو افراد کے ہمراہ حراست میں لیا گیا تھا۔ ان پر الزام ہے کہ وہ ناروے اور دیگر یورپی ممالک میں پرتشدد کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :