وزیراعلیٰ پنجاب کی رعشہ اور پارکنسن کے کامیاب آپریشنزکا پہلا سال مکمل ہونے پرنیورو سرجن ڈاکٹر خالد محمو دکو مبارکباد
مجھے خوشی ہے جنرل ہسپتال میں نیوروسرجری کے شعبے میں جدید طریقہ کی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے ‘ شہباز شریف
جمعرات 12 نومبر 2015 21:13
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 نومبر۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے جنرل ہسپتال میں رعشہ اور پارکنسن کے امراض کے کامیاب آپریشنزکا پہلا سال مکمل ہونے پر پرنسپل و نیورو سرجن پروفیسر ڈاکٹر خالد محمو دکو مبارکباد دی ہے۔
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے کہا کہ جنرل ہسپتال میں پاکستان کے پہلے ڈی بی ایس آپریشن سنٹر میں کامیابی سے رعشہ اور پارکنسن کے مریضوں کا علاج جاری ہے اور اپنے قیام کے پہلے سال جدید طریقہ علاج ڈی بی ایس کے ذریعے 20 مریضوں کا صحت یاب ہونا اس سنٹر کی کامیابی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت کی کوششوں سے پاکستان میں رعشہ اور پارکنسن کے مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں میسر آنے سے اب انہیں بیرون ملک نہیں جانا پڑے گا۔مجھے خوشی ہے کہ جنرل ہسپتال لاہور میں نیوروسرجری کے شعبے میں جدید طریقہ کی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و نیورو سرجن پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود او ران کی ٹیم کی رعشہ و پارکنسن کے امراض کے علاج کیلئے کاوشیں قابل ستائش ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.