پی سی بی نے سعید اجمل اور عمر اکمل کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر معطل کر دیا

جمعرات 12 نومبر 2015 21:25

پی سی بی نے سعید اجمل اور عمر اکمل کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر معطل ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 نومبر۔2015ء ) پی سی بی نے سعید اجمل اور عمر اکمل کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر معطل کر دیا۔ چیئرمین شہر یار خان نے کہا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کی تنخواہیں روک دی گئی ہیں جبکہ چیف سلیکٹر ہارون رشید نے کہا ہے کہ عمر اکمل کے خلاف رپورٹس پر کارروائی مکمل ہونے تک وہ معطل رہیں گے۔

(جاری ہے)

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی سی بی کے چیئرمین شہر یار خان کا کہنا تھا کہ پی سی بی پر سعید اجمل کی الزام تراشی سے دکھ ہوا۔

عمر اکمل سے متعلق افواہیں بھی افسوس ناک ہیں دونوں کھلاڑیوں کی انکوائری جاری ہے۔ دونوں کھلاڑیوں کو معطل کر دیا گیا ہے اور ابتدائی شواہد پر انہیں نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔چیف سلیکٹر ہارون رشید نے کہا ہے کہ عمر اکمل کے خلاف کارروائی مکمل ہونے تک وہ معطل رہیں گے اور ان کی جگہ ٹیم میں کسی دوسرے کھلاڑی کو کھلایا جائیگا۔