مسلم لیگ ن کی حکومت 2018 تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم نہیں کر پائے گی، اگر ایسا ہوا تو سیاست چھوڑ دوں گا: اسد عمر

muhammad ali محمد علی جمعرات 12 نومبر 2015 21:36

مسلم لیگ ن کی حکومت 2018 تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم نہیں کر پائے گی، اگر ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.12 نومبر 2015 ء) اسد عمر کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت 2018 تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم نہیں کر پائے گی، اگر ایسا ہوا تو سیاست چھوڑ دوں گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے حوالے سے منصوبوں اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر کا ذمہ دار دھرنوں کو قرار دیے جانے پر تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی اسد عمر کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔

اسد عمر کا کہنا ہے وہ چیلنج کرتے ہیں کہ حکومت ثابت کرکے دکھا دے کہ دھرنوں کی وجہ سے ملک کی معیشت پر کوئی اثر پڑا ہے۔ ڈھائی سال کی حکومت میں دھرنے صرف 4 ماہ تک رہے۔ حکومت بتائے کہ اس نے باقی 2 سال کے عرصے میں کیا کیا ہے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت 2018 تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم نہیں کر پائے گی۔ اگر ایسا ہوا تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے۔

متعلقہ عنوان :