سکھر،نیب کی گھوسٹ ملازمیں کی تنخواہوں اور کروڑوں روپے کی کرپشن پرکاروائی،ٹی ایم او آفس کا نچ سالہ کا ریکارڈ تحویل میں لے لیا

جمعرات 12 نومبر 2015 21:40

سکھر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء ) نیب کا لکھی غلام شاہ کے ٹی ایم او آفس پر چھا پہ ، پا نچ سالہ کا ریکارڈ تحویل میں لے لیا ، گھوسٹ ملازمیں کی تنخواہوں اور ترقیاتی کاموں میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی شکایات پر کاروائی کی گئی ہے ، نیب ذرائع ، نیب کے چھاپے کے دوران ٹی ایم او فرارتفصیلات کے مطابق نیب سکھر کی ایک ٹیم نے آج شکارپورضلع کی تحصیل لکھی غلام شاہ کے ٹی ایم او آفس پر اچانک چھاپہ مارا اور وہاں سے 2010 سے 2015 تک کا تمام ریکارڈتحویل میں لے لیا نیب کے چھا پے کے دوران آفس میں موجود ٹی ایم او گرفتاری کے خوف سے فرار ہو گیا نیب ذرائع نے بتایا کہ یہ چھاپہ ترقیاتی کاموں میں گذشتہ پا نچ سالوں کی ہو نے والے کرڑوں روپے کی کرپشن اور گھوسٹ ملازمین کے نام پر کروڑوں روپے کی تنخواہیں لی جا تی رہی ہیں نیب ذرائع کے مطابق شکایات پر جو ریکاڑڈ تحویل میں لیا گیا اس کی مکمل چھان بین کی جا ئے گی اور اس کے بعد گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جا ئیں گی ۔

متعلقہ عنوان :