سکھر،گیس کی بندش اور پریشر میں کمی، خواتین کوامور خانہ داری میں شدید پریشانی کا سامنا

جمعرات 12 نومبر 2015 21:42

سکھر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء ) سکھر میں گیس کی بندش اور پریشر میں کمی، خواتین کو امور خانہ داری میں شدید پریشانی کا سامنا، لکڑیوں اور کوئلے کی مانگ میں اضافہ ، دکانداروں نے ریٹ بڑھا دیئے ، شہری حلقوں میں شدید تشویش کی لہر ، سکھر کی سیاسی و سماجی تنظیموں کی گیس کی بندش اور پریشرکی کمی پر سخت مذمت ،بالا حکام گیس کی بندش اور پریشر کی کمی کا فوری نوٹس لیتے ہوئے شہریوں کو سہولیات مہیا کریں سماجی و سیاسی رہنماؤں کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں میں سردیوں کی آمد کیساتھ ہی سکھر اور اسکے گرد نواح کے علاقوں میں گیس کی بندش اور کمی کا سلسلہ کئی روز سے جاری ہو گیا ہے جس کی وجہ سے گھریلوں خواتین کو امور خانہ داری جبکہ ہوٹلز مالکان کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے صبح کے اوقات میں بچوں کو روانگی اسکول کیلئے ناشتے کی تیاریوں میں بھی دقت پیش آرہی ہے تو دفتر ی افراد کو بھی ناشتہ کئے بنا تاخیر سے دفتر پہنچ رہے ہیں سکھر اور اسکے گرد نواح کے علاقوں میں گیس کی بندش اور گیس پریشر میں کمی واقع ہونے کے بعد شہریوں کو درپیش مشکلات میں دیکھتے ہوئے لکڑیوں اور کوئلہ بیچنے والے دکانداروں نے بھی ان کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے سکھر شہر کی سیاسی و سماجی تنظیموں کے رہنماؤں تنظیم پاکستانی کے سربراہ ڈاکٹر سعید احمد اعوان ، سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن (ہمدرد پینل ) کے چیئرمین محمد لطیف مغل ، سماجی کارکن حاجی اعجاز میمن ، جے یو آئی کے قاری لیاقت مغل ، بندھانی فلاحی تنظیم کے توفیق بندھانی ، سنی تحریک کے رضوان احمد میمن ،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دلاور خان ، اولڈ میٹرئیل ایسوسی ایشن کے ندیم آرائیں سمیت دیگر رہنماؤں نے سکھر اور اسکے گردنواح کے علاقوں میں گیس کی بندش اور گیس پریشر کمی پر سخت تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے انتظامیہ کی نااہلی قرار دیتے ہوئے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے وہ سکھر اور اسکے گردنواح کے علاقوں میں گیس بند ش اور پریشر کی کمی کا فوری نوٹس لیتے ہوئے شہریوں اور گھریلوں خواتین کو درپیش مشکلات سے نجات دلائیں ۔

متعلقہ عنوان :