پنجاب اسمبلی ‘ اپوزیشن کا شر یف برادرن کی سیکورٹی پر36کروڑ روپے خرچ کرنے کے معاملے پر بولنے کی اجازت نہ ملنے پر ایوان سے واک آؤٹ ’’شیم شیم ‘‘کے نعرے

میری جیت سے اس بات کی بھی تصد یق ہے ‘ (ن)لیگ2013 میں عوام کے ووٹوں سے نہیں دھاندلی سے کا میاب ہو کر اسمبلی میں آئی ہے‘شعیب صدیقی کی گفتگو

جمعرات 12 نومبر 2015 21:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن نے شر یف برادران اور انکی فیملی کی سیکورٹی پر36کروڑ کے معاملے پر ایوان میں بولنے کی اجازت نہ ملنے پر ایوان سے احتجاجا واک آؤٹ کر دیا ‘اپوزیشن اراکین ایوان میں ’’شیم شیم ‘‘کے نعرے لگاتے رہے جبکہ حکو مت کورام کی نشاہدہی کے باوجود 5آرڈننس میں90روزکی توسیع کی منظوری دینے میں کا میاب ہوگی ‘ریونیوتر امیمی آرڈننس 2015اور پنجاب شوگر فیکٹریز کنٹرول آرڈننس ایوان میں پیش کر دیئے ہیں جبکہ اجلاس کا ایجنڈہ مکمل ہونے کے بعد سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا ۔

جمعرار ت کے روز پنجاب اسمبلی کا اجلاس مقر رہ وقت 2بجے کی بجائے اڑھائی گھنٹے زائد کی تاخیر سے 4بجکر45منٹ پر سپیکر رانامحمد اقبال خان کی صدارت میں تلاوت قر آن پاک سے شروع ہوا جبکہ (ن) لیگ کے ضمنی انتخابات میں کا میا ب ہونیوالی جہا نگیر شجا ع خانزادہ اور تحر یک انصاف کے لاہور سے کا میا ب ہونیوالے شعیب صدیقی نے بطور رکن اسمبلی اپنے عہدوں کو حلف اٹھا یا او ر سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان نے ان سے حلف لیا جبکہ ایوان میں حکومت کی جانب سے5مختلف آرڈننس کی مدت میں90روز کی توسیع کیلئے الگ الگ قر ار دادیں پیش کی گئیں جنہیں کثر یت رائے سے ایوان نے منظور کر لیا جبکہ اجلاس کے دوران ریونیوتر امیمی آرڈننس 2015اور پنجاب شوگر فیکٹریز کنٹرول آرڈننس اور کینال ایڈ ڈرینج ترامیمی بل2015کو بھی حکو مت نے ایوان میں پیش کر دیا اسی دوران کورام کی نشاہدہی کی گئی لیکن حکو مت اس کورام کوپورا کر نے میں کا میاب ہو گئی اور ایک اور موقعہ پر آزادرکن اسمبلی احسن ریاض فیتانہ نے ایوان میں آکر کورام کی نشاندہی کر نا چاہی تو سپیکر نے انکو یہ کہہ کر روک دیا کہ آپ آرام سے بیٹھ جائے کورام پورا ہے جبکہ حکو مت کی جانب سے ایوان میں آرڈننس کی مدت میں توسیع لی جارہی تھی تواسی دوران اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید نے نکتہ اعتر اض پر کھڑے ہو کر شر یف برادران اور انکی فیملی کی سیکورٹی پر36کروڑ کے معاملے پر ایوان میں بولنے کی اجازت مانگی تو سپیکر نے انکو اجازت دینے سے انکار کرد یا جس پر اپوزیشن نے ایوان میں شدید احتجاج اور شیم شمیم کے نعرے لگانے شروع کر دیئے جس پر صوبائی وزیر قانون راناثناء اﷲ خان نے اپوزیشن لیڈر میاں محمودالر شید کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب ایوان میں بزنس چل رہا ہو تو کوئی رکن بات نہیں کر سکتا اپوزیشن والے بیٹھ جائے میں بزنس مکمل ہونے کے انکی تسلی کروادوں گا جس پر اپوزیشن لیڈر میاں محمودالر شید کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں نے مذکورہ معاملے پر بولنے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج ایوان سے واک آؤٹ کر دیا اور حکو مت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی جبکہ ایوان سے واک آؤٹ کے بعد پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر میاں محمودالر شید نے کہا کہ لاہور جیسے شہر میں لوگوں کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں مگر حکمرانوں کی شاہ خرچیوں پر عوام کیے خزانہ سے کروڑوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں جو ظلم کی انتہا ہے میں وزیر اعظم نوازشر یف اور وزیر اعلی شہبا زشر یف سے کہتاہوں کہ وہ عوام پرتر س کھائے اور کروڑ وں روپے اپنی شاہ خر چیوں پر استعمال کر نے کا سلسلہ بند کر یں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکمران گورننس کی بات کرتے ہیں مگر پنجاب کے ہسپتالوں کی حالت یہ ہے کہ یہاں بیڈ نہ ملنے کی وجہ سے خواتین ہسپتالوں کی سیڑ ھیوں پر بچوں کو جنم دے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے بجٹ 2014.15کے بجٹ میں شر یف برداران اور انکی فیملی کی سیکورٹی کیلئے کروڑوں روپے رکھے گئے لیکن اب ایک بار پھر36کروڑ روپے حکمرانوں کی سیکورٹی پر خرچ کر نا ظلم کی انتہا ہے جسکے خلاف ہم نے پنجاب اسمبلی کے اندربھی بات کر نے کی کوشش کی ہے مگر اسکی اجازت نہیں دی گئی جسکی وجہ سے ہم مجبور ایوان سے واک آؤٹ کر کے باہر آ ئے ہیں اس موقعہ پر تحر یک انصاف کے نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی نے کہا کہ میں (ن) لیگ اور انکی حکومت کے ریاستی جبر کے باوجود منتخب ہو کر اسمبلی میں آیا اور اپنے عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ انکے مسائل کے حل کیلئے اسمبلی کے اندر بھر پور آواز بلند کر وں گا ۔

انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں میری جیت سے اس بات کی بھی تصد یق ہو گئی ہے کہ (ن)لیگ2013 میں عوام کے ووٹوں سے نہیں دھاندلی سے کا میاب ہو کر اسمبلی میں آئی ہے جبکہ دوسر ی طرف سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان نے ایوان کی کاروائی مکمل ہونے پر اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا ہے ۔