ایتھلیٹس پر ممکنہ پابندی ، روس کا اتحادی ممالک کے ساتھ ریو اولمپکس کے بائیکاٹ کا عندیہ
جمعرات 12 نومبر 2015 21:48
ماسکو (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار12نومبر۔2015ء ) روس پر بدعنوانی اور ڈوپنگ کے الزاما ت بحران کی صورت اختیار کرگیا ہے اور روسی ایتھلیٹس پر 2016ء ریو اولمپکس میں شرکت پرپابندی کے گہرے سائے منڈلا رہے ہیں ، اگر اس طرح کا فیصلہ ہوگیا تو روس اور اس کی اتحادیوں کی جانب سے میگا ایونٹ کے بائیکاٹ خارج ازامکان نہیں ۔ روس کی قسمت کا فیصلہ جمعے کو ہوگا جس میں روس کو ریو اولمپکس کے بارےشرکت دینے کی اجازت اور واڈا کمیشن کی رپورٹ پر بات کی جائے گی ۔
ورلڈ ایتھلیٹکس کمیٹی نےروس کو ایک ہفتے کے اندرواڈا کمیشن میں لگائے گئے ان الزامات کی وضاحت پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ دوسری جانب روس نے ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) کی جانب سے معطل کئے جانے کے بعد ملک کی ڈوپنگ لیبارٹری کو بند کردیا اور روس میں اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کے سربراہ گریگوری نے اپنے عہدے سےاستعفی دے دیا ۔(جاری ہے)
ادھر انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے آئی او سی کے اعزازی رکن لامینے ڈیاک کو معطل کردیا ہے۔
وہ انٹرنیشنل ایسوسی ایشن ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر بھی رہ چکے ہیں ۔ فرانسیسی حکام لامینے ڈیاک کیخلاف کرپشن اور روس ڈوپنگ کیس میں رشوت لینے کےحوالے سے تحقیقات شروع کررہی ہے ۔ آئی او سی کا کہنا ہےکہ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کی ساکھ پر سوال کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے ۔ ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا)نے پیر کو ایک رپورٹ جاری کی تھی جس میں روس پر اینٹی ڈوپنگ کوڈ کی خلاف ورزی کے الزام عائد کیا گیا تھا اور اس پر ایتھلیٹکس مقابلوں پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کی تھی ۔ اس سے قبل روسی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کے سربراہ نکیتا کمیوف نے ان الزامات کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہا کہ رپورٹ کے ذرائع کی ساکھ پر سوالات کھڑے ہوگئے ہیں کیونکہ جن لوگوں کو شامل کیا گیا ہے وہ خود ڈوپنگ ٹیسٹ میں ناکام ہوئے تھے ۔ ان کا کہنا ہے کہ ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کے تمام احکامات کی مکمل تعمیل کرتے ہوئے ملک کی ڈوپنگ لیبارٹری کی سرگرمیاں بند کر دی گئی ہیں۔روس پرپابندی لگنے کے بعد انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی دو حصوں میں تقسیم ہوجائے گی ۔ 2017ء ورلڈ چیمپئن شپ کے چیئرمین وارنر نے بھی آئی اے اےایف سے روس پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔خیال رہے کہ آئی اے اےایف روس پرڈوپنگ الزامات ثابت ہونے پر ریو اولمپکس سمیت 2017ء ورلڈ چیمپئن شپ پر پابندی عائد کرسکتا ہے ۔ واضح رہے کہ روس نے 2012ء سمر اولمپکس میں مجموعی طور پر81میڈلز جیتے جس میں 24 سونے،25 چاندی اور 32 کانسی کے تمغے شامل ہیں اور آئی او سی نے روسی ایتھلیٹس سے تمغے واپس لینے پر غور شروع کردیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.