Live Updates

تحریک انصاف نے پی ایچ اے سے بلدیاتی انتخابی مہم کے ٹیکسوں کی تفصیلات مانگ لیں

پی ایچ اے نے ٹیکس کی مد میں 5کروڑ کی بجائے صرف ایک لاکھ روپے میں پورا لاہور (ن) لیگ کے حوالے کر دیا ‘ مراسلہ

جمعرات 12 نومبر 2015 21:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف نے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی سے بلدیاتی انتخابی مہم کے ٹیکسوں کی تفصیلات مانگ لیں ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی چیئرمین سیکرٹریٹ گارڈن ٹاؤن نے بلدیاتی انتخابات کے دوران سڑکوں پر (ن) لیگ کی اشتہاری مہم کے حوالے سے پی ایچ اے کو پنجاب ٹرانسپرنسی اینڈ رائٹ انفارمیشن ایکٹ 2013ء کے تحت ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں تشہیری کمپنی کا نام ، مہم کا حجم ، علاقوں کی درجہ بندی ، مہم کا دورانیہ ، تشہیری مہم کے بینرز اورفلیکسز کی تعداد بارے تفصیلات مانگی گئی ہیں ۔ مراسلے میں کہا گی ہے کہ پی ایچ اے نے ٹیکس کی مد میں 5کروڑ کی بجائے صرف ایک لاکھ روپے میں پورا لاہور مسلم لیگ (ن) کے حوالے کر دیا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات