فاٹا کے قبائلی عمائدین گرینڈ جرگہ کا مولانا فضل الرحمن پر اعتماد کا اظہار، فاٹا کے مسائل کے حوالے سے اہم ذمہ داری سونپ دی

سینیٹ کے پورے ایوان کی کمیٹی کا فاٹا اصلاحات پر جے یو آئی (ف) کے سربراہ کی خدمات حاصل کرنے اور مشاورت کا فیصلہ

جمعرات 12 نومبر 2015 22:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ چیئرمین کشمیر کمیٹی مولانا فضل الرحمن کو ایک مرتبہ پھر فاٹا کے مسائل کے حوالے سے اہم ذمہ داری سونپ دی گئی‘ فاٹا کے قبائلی عمائدین گرینڈ جرگہ نے مولانا فضل الرحمن پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ایوان بالا کی پورے ایوان کی کمیٹی نے بھی جمعرا ت کوکو فاٹا اصلاحات پر مولانا فضل الرحمن کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پشاور میں ہونے والے قبائلی عمائدین کے گرینڈ جرگہ نے فاٹا کے مسائل پر مولانا فضل الرحمن پر اعتما دکا اظہار کیا۔ اس سے قبل بھی قبائلی عمائدین کے گرینڈ جرگہ نے مولانا پر اعتماد کا اظہار کیا تھا۔ دوسری جانب ایوان بالا کی پورے ایوان کی کمیٹی نے فاٹا اصلاحات پر جے یو آئی (ف) کے سربراہ کی خدمات حاصل کرنے اور مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔