اسسٹنٹ کمشنر اسلام آباد نے نجی ایئر لائن کے برطرف ملازم کی درخواست منظور کرلی ، کمپنی کو 30 روز میں بقایا جات کی ادائیگی کا حکم

جمعرات 12 نومبر 2015 22:06

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء ) اسسٹنٹ کمشنر اسلام آباد نے برطرف ملازم کی درخواست منظور کرتے ہوئے نجی ائر لائن ’’ائر بلیو‘‘ کو 30 روز میں بقایا جات کی ادائیگی کا حکم جاری کردیا۔

(جاری ہے)

نجی ائر لائن کے برطرف ملازم حماد عباسی نے درخواست دائر کی تھی کہ اسے سات سال کی ملازمت کے بعد 2014ء میں بدنیتی کی بنیاد پر ملازمت سے برخاست کر دیا اور 25 لاکھ 70 ہزار 364 روپے کے بقایا جات بھی ادا نہیں کئے گئے۔

عدالت نے نجی ائر لائن کو مختلف مواقع فراہم کئے اور ہر بار آخری موقع فراہم کرنے پر مقدمے کی پیروی کی گئی۔ عدالت نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ شہادتوں اور جرح کی روشنی میں سائل واجبات کا حقدار ہے لہٰذا نجی ائر لائن کو حکم دیا جاتا ہے کہ 30 روز میں سائل کو واجبات کی مد میں 25 لاکھ 70 ہزار 364 روپے کی ادائیگی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :