30 نومبر کو حق وسچ کا سورج طلوع ہوگا ،کھوکھلے نعرے لگانے والے اپنی ضمانتیں بھی ضبط کرائیں گے، مخالفین کو عبرتناک شکست ہو گی،یو سی 20 وارڈ 1 کے امیدوار برائے جنرل کونسلرسعید الرشید عباسی کا کارنر میٹیگ سے خطاب
جمعرات 12 نومبر 2015 22:08
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء ) یو سی 20 وارڈ 1سے امیدوار برائے جنرل کونسلر اورممتاز سماجی رہنما سعید الرشید عباسی نے ایک کارنر میٹیگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت مملکت خدادادپاکستان میں حالات بہت ابتر ہیں ، مہنگائی کا طوفان ہے اور لوگ پریشان حال ہیں اور ہماری ضلعی اور علاقائی انتظامیہ بلکل بے حال ہے اور مسائل میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے اسکی بنیادی وجہ حکمرانو ں کا اپنی عوام کا عدمِ تحفظ ہے اور انتظامیہ کھوکھلے وعدے اور جھوٹے وعدے وعید کر کے عوام کا جینا حرام کر رہے ہیں۔
وہ جمعرات کو یوسی 20 علی پور میں ستی اور خان برادریوں کی حمایت کے اعلان کے دوران خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میرے مخالفین کو عبرتناک شکست ہو گی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ میں کاکردگی کی بنیاد پر ووٹ کا حقدار ہوں اور میری یوسی کے عوام مجھے پیار کرتے ہیں اور 30 نومبر کو ہینگر پر مہر لگا کر حق و سچ کی فتح کا سورج طلوع کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے ماضی میں اپنے عوام کے تعاون سے زلزلے زدگان کے لیے لاکھوں روپے دیے، سلائی کڑھائی سینٹر قائم کیا، غرباء میں گوشت کی تقسیم سے لیکر درجنوں یتیم بچوں کی ماہانہ پرورش کا کام بھی جاری ہے۔
انہوں نے کہا میں منتخب ہو کر اہلِ علاقہ کی قسمت بدل کے رکھ دوں گا اس سے پہلے بھی میں حاجی نذیر ستی کی مدد سے ایک کروڑ اٹہتر لاکھ روپے کی ٹیوب ویل کے لیے کلیدی کردار ادا کیا۔ اس موقع پر ثاقب ستی ، ندیم احمد، قاری غلام چشتی،شاہد عباسی،مدثر، دلاور خان، یوسف مغل، شہزاد سلیم عباسی، سید باسط علی شاہ بخاری، اویس عباسی اور اہل علاقہ کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔مزید اہم خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
8 فروری کو ن لیگ پنجاب میں زیادہ سے زیادہ صرف 40 نشستیں جیتی
-
ٰآئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں ہونے کا امکان ہے، محمد اورنگزیب
-
پنجاب میں ن لیگ ختم ہوگی تو کوئی ایسا ہوگا جو خلاء کو پُر کرے گا
-
نان بائی ویلفیئرایسوسی ایشن نے روٹی، نان کے سرکاری نرخ کو چیلنج کردیا
-
جنرل (ر) قمر باجوہ نے نوازشریف کو باہر بھیجنے میں سہولتکاری کی تھی
-
8 فروری کے عام انتخابات کے بعد جو فارم 47 خلافِ قانون کئی روز تک جاری نہ ہوئے انکا ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد جاری ہونا نہایت حیرت انگیز ہے،پی ٹی آئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.