سپر مارکیٹ کا کھویا ہوا تشخص بحال کرانے کے لئے دن رات محنت کریں گے،شہزاد عباسی

ٹریڈرز ایسوسی ایشن سپر مارکیٹ الیکشن میں منور مغل گروپ کی بے مثال کامیابی

جمعرات 12 نومبر 2015 22:09

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء ) ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن ایف سکس مرکز سپر مارکیٹ کے الیکشن معروف تاجر راہنما جہانگیر اختر کیا قیادت میں منتخب ہوئے علامیہ کے مطابق ٹریڈرز اتحاد منور مغل گروپ نے 66 ووٹوں کی برتری سے کامیابی حاصل کی ۔کل425 ووٹ تھے جن میں سے 418 ووٹ کاسٹ ہوئے۔ ٹریڈرز اتحاد منور مغل گروپ نے 242 ووٹ حاصل کئے جبکہ ٹریڈرز گروپ نے 176 ووٹ حاصل کئے۔

علامیہ کے مطابق شہزاد عباسی، سنیئر نائب صدر احمد مغل، نائب صدر عامر رحیم قریشی، جنرل سیکرٹری محمد حسین، جوائنٹ سیکرٹری ناصر اقبال، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ثاقب عباسی، فنانس سیکرٹری وسیم صدیقی اور پریس سیکرٹری تابش افتخار کامیاب ہوئے۔اس موقع پر نو منتخب صدر شہزاد عباسی اور سنیئر نائب صدر احمد مغل نے تاجروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپر مارکیٹ اسلام آباد کے پوش علاقہ میں واقع ہے اور سی ڈی اے کی طرف سے مسائل حل نہ ہونے کی وجہ سے تاجر برادری گوناگوں مسائل کا شکار ہے انہوں نے اعلان کیا کہ سی ڈی اے سپر مارکیٹ کو ماڈل مارکیٹ کا درجہ دلائیں گے اور تاجروں کا کھویا ہوا مقام واپس لائیں گے انہوں نے مذید کہا کہ منصفانہ قانون کرایہ کے لئے جدو جہد جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

نومنتخب جنرل سیکرٹری محمد حسین نے اس موقع پر اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج منور مغل مرحوم گروپ کی بھاری اکثریت سے کامیابی ان کی تاجر برادری کے لئے خدمات کااعتراف ہے اور مرحوم کے مشن کو جاری رکھا جائے گا جبکہ واٹر فلٹریشن ، صفائی سیوریج اور لیز کی بحالی اور سٹریٹ لائٹ پہلی فرصت میں حل کرائیں گے انہوں نے مذید کہا کہ سپر مارکیٹ کے تاجروں نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اتریں گے۔

متعلقہ عنوان :