تاجکستان کے صدر امام علی رحمن کو اکنامکس میں ڈاکٹر آف فلاسفی کی ڈگری دیدی گئی ، ممنون حسین کی اپنے ہم منصب کو مبارکباد
جمعرات 12 نومبر 2015 22:11
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء ) صدر مملکت ممنون حسین نے تاجکستان کے صدر امام علی رحمن کو اکنامکس میں ڈاکٹر آف فلاسفی کی ڈگری عطاکی۔ اس سلسلے میں ایوانِ صدر میں قائداعظم یونیورسٹی کا ایک خصوصی کانوو کیشن ہوا۔ جس میں تاجکستان کے صدر کے علاوہ گورنر بلوچستان، گورنر پنجاب، وزیردفاع خواجہ آصف، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن، وزیر تجارت خرم دستگیراور مشیر خارجہ سرتاج عزیزنے شرکت کی۔
صدر مملکت نے صدر امام علی رحمن کو اعزاز ی ڈگری کی اسناد پہناکر انہیں مبارک باد دی۔ تاجک صدر امام علی رحمن نے اپنے خطاب میں بانیِ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا انہوں نے مزید کہا کہ قائداعظم یونیورسٹی کی طرف سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری کا حصول میرے لیے ایک اعزاز ہے۔(جاری ہے)
جس پر میں پاکستان کی حکومت او ر عوام کا شکرگزار ہوں۔
صدر ام علی رحمن نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان کی دوستی مثالی ہے اور دونوں ملکوں کے رشتے حکومتوں کی سطح سے آگے بڑھ کر عوام کی سطح تک جا پہنچے ہیں جو باہمی گرم جوشی ایک مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان تاریخ اور ثقافت کے مضبوط رشتوں میں منسلک ہیں اور ان رشتوں میں مزید گہرائی پیدا ہو رہی ہے۔ جس سے علاقائی امن واستحکام کے علاوہ دونوں ملکوں کی ترقی اور خوش حالی کے راہیں بھی کشادہ ہوں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.