کسی سیاسی شخصیات کی فیکٹری پر چھاپہ مارنے کی وجہ سے معطل کئے جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں، سوشل میڈیا پرمنفی پروپیگنڈا کیا گیا ہے،پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹرعائشہ ممتاز کا وضاحتی بیان
جمعرات 12 نومبر 2015 22:11
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹرعائشہ ممتاز نے کہا ہے کہ انہیں کسی سیاسی شخصیات کی فیکٹری پر چھاپہ مارنے کی وجہ سے معطل کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، سوشل میڈیا پر اس بارے میں بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
جمعرات کو اپنے ایک وضاحتی بیان میں ڈاکٹر عائشہ ممتاز نے کہا کہ یہ امر افسوسناک ہے کہ بعض عناصر نے ان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا سوشل میڈیا پر کیا ہے کہ کسی سیاسی شخصیت کی فیکٹری پر چھاپہ مارنے پر انہیں عہدے سے ہٹایاگیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا، نہ میں نے ایساکوئی چھاپہ مارا اور نہ ہی مجھے عہدے سے ہٹایاگیا ہے۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر چند دنوں سے یہ پروپیگنڈہ کیا گیا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماء حمزہ شہباز شریف کی ایک فیکٹری پر چھاپہ مارنے پر عائشہ ممتاز کو عہدے سے ہٹادیاگیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.