پنجاب میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین کاسر کاری ہسپتالوں میں صحت کی بنیادی سہولتوں کی عدم فراہمی پر سخت اظہار بر ہمی

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں محکمہ صحت کے متعلق خواجہ عمران نذیر کے سوالوں کے جوابات

جمعرات 12 نومبر 2015 22:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء) پنجاب میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین کاسر کاری ہسپتالوں میں صحت کی بنیادی سہولتوں کی عدم فراہمی پر سخت اظہار بر ہمی ‘(ن) لیگ کی خاتون رکن اسمبلی اعظمی بخاری کے سوال کے غلط جواب پرپارلیمانی سیکرٹری نے معاملے کی انکوائری اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کی یقین دہانی کروادی جبکہ پارلیمانی سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے ایوان کو بتایا ہے کہ آئندہ سال جون تک100نئے وینٹی لیٹر آجائیں گے جبکہ آئندہ مالی سال میں بھی وینٹی لیٹر کی خر یداری کیلئے بجٹ مختص کیا جا ئیگا اور پنجاب بھر میں جن شہروں میں چلڈرن ہسپتال نہیں وہاں ہسپتال بنانے کا فیصلہ ہو چکا ہے اور اور پہلے مر حلے میں ڈویژن کی سطح پر چلڈرن ہسپتال بنائیں گے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں محکمہ صحت کے متعلق سوالوں کے جوابات پارلیمانی سیکرٹر ی خواجہ عمران نذیر نے دیئے مگر اجلاس کے دوران حکومتی اور اپوزیشن اراکین کی اکثر یت نے عوام کو صحت کی مکمل سہو لتوں کی عدم فراہمی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکو مت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہسپتالوں صحت کی تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے جبکہ مہر خالدمحمود کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹر ی خواجہ عمران نذیر نے ایوان کو بتایا کہ حکو مت پنجاب بچوں کے علاج معالجہ کی ضرورت سے مکمل طور پر آگا ہ ہے اور اس سلسلے میں ضلعی سطح پر تمام ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں چلڈرن وارڈذ قائم ہیں لیکن اب حکو مت ڈویژن لیول پر بھی ایک مکمل چلڈرن ہسپتال قائم کر نے کا منصوبہ بنا رہی ہے ۔

جماعت اسلامی کے ڈاکٹر وسیم اختر کے سوال کے جواب میں خواجہ عمر ان نذیر نے کہا کہ بتایا کہ 2010سے لیکر2013تک پنجاب کے میڈ یکل کالجز میں 474غیر ملکی طلباء نے بھی داخلہ لیا ہے جس میں سعودی عرب کے صرف2شہری تھے ایک اور سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹر ی نے کہا کہ پنجاب میں محکمہ صحت کی ملازمت کے وقت ڈاکٹر وں کی پر ائیوٹ پر یکٹس کر نے پر پابندی ہو تی ہے تاہم انکو ہسپتال میں موجود اسکی سر کاری رہائش گاہ پر شام کے اوقات میں پر یکٹس کی اجازت دی جاتی ہے اور ان پر اپنی آمدنی کا مخصو ص حصہ سر کاری خزانہ میں جمع کروانے کی پابندی بھی ہوتی ہے جبکہ (ن) لیگ کی رکن اسمبلی اعظمی بخاری نے ٹیکنیکل پیرا میڈیکل سٹاف کے حوالے سے اپنے سوال کا غلط جواب آنے پر احتجاج کیا تو پارلیمانی سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے ایوان کے سامنے اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ غلط جواب دینے کے حوالے سے معاملے کی انکوائری کروائی جائیگی اور جو بھی ذمہ دار ہوگا اسکے خلاف کاروائی کی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :