کراچی پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاوارئی ، 31ملزمان گرفتار ، اسلحہ، گاڑیاں اور منشیات برآمد

جمعرات 12 نومبر 2015 23:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء) ساؤتھ زون پولیس کا لیاری گینگ وار، ٹارگیٹ کلر ، ڈکیت و اسٹریٹ کرمنل گرہوں کے خلاف ایکشن ، 31ملزمان گرفتار ، اسلحہ لوٹی ہوئی پراپرٹی، گاڑیاں اور منشیات برآمد، تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ساؤتھ زون ڈاکٹر جمیل احمد کی ہدایت پر ساؤتھ زون میں جرائم پیشہ اور کرمنل کے خلاف کاروائیوں کے دوران ایس ایچ او کھارادر سید ندیم حیدر نے دوارن گشت اطلاع ملنے پر بر وقت کاروائی کرکے لیاری گینگ وار کے لوٹ مار گروپ کے ماسٹر مائنڈ ملزم قادر بلوچ کو گرفتار کرکے پستول برآمد کر لیا ملزم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شاہراہوں پر رکشہ سواروں، موٹر سائیکل سواروں اور راہگیروں سے گن پوائنٹ پر لوٹ مار کرتا تھا ۔

(جاری ہے)

جبکہ محمود آباد پولیس نے ڈکیت گروہ کے ملزم فتح راجپوت کو گرفتار کرکے پستول برآمد کر لیا، علاوہ ازیں جرائم پیشہ کے خلاف کاروائی میں بغدادی، فرئیر، اور جیکسن پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی میں05ملزمان اویس، شیمون،عامر، محمد نعیم اور عرفان عرف کالا پٹھان کو گرفتار کرکے ڈھائی کلو گرام چرس اور شراب کی بوتلیں برآمد کرلیں ،جبکہ عید گاہ پولیس نے 2014سے مفرور ایک ٹارگیٹ کلرخرم چھوٹو کو گرفتار کر لیا ، کلفٹن پولیس نے اسلحہ نمائش پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے سیکورٹی گارڈ خان عالم کو گرفتار کرکے پستول قبضہ میں لے لیا، مزید برآں متفرق مقدمات اور پولیس کو مطلوب مفرور و اشتہاری ملزمان کے خلاف کاروائی میں رسالہ، آٹلری میدان، آرام باغ ، پریڈی ، کلفٹن، بوٹ بیسن، درخشاں ، ڈفینس، بلوچ کالونی ،سول لاین اور محمود آباد پولیس نے مجموعی 21ملزمان گرفتار کر لئے۔

متعلقہ عنوان :